ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی ،ڈاکٹروں کی کمی ،وارڈوں میں غیر حاضری ،صحت و صفائی کے ناقص انتظامات ،لیبارٹریوں کی دگر گوں حالت پر قابل تشویش ہے ، ایسی صورتحال کسی صورت قابل قبول نہیں ، فوری طور پر اصلاح احوال کی جائے ،غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،کمشنر ہزارہ عابد علی کی بینظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے اچانک دورے کے موقع ہدایات

بدھ 17 جولائی 2013 18:57

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جولائی۔ 2013ء) کمشنر ہزارہ عابد علی نے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی ،ڈاکٹروں کی کمی ،وارڈوں میں غیر حاضری ،صحت و صفائی کے ناقص انتظامات ،لیبارٹریوں کی دگر گوں حالت پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ یہ صورتحال کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں فوری طور پر اصلاح احوال کی جائے ورنہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وہ بدھ کو بینظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے اچانک دورے کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کامران زیب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ظفیر حسین بھی موجود تھے۔کمشنر نے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا ،ایک ایک مریض کے پاس گئے اس سے ادویات کی فراہمی ،ڈاکٹروں ک کے رویے اور سٹاف کی موجودگی کے بارے میں پوچھا مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال میں بہت کم ادویات دی جاتی ہیں کئی شعبہ جات میں متعلقہ ڈاکٹر موجود نہیں تھے، لیبارٹریوں اور ایمرجنسی ،ابزرویشن اور وارڈوں میں جا بجا گندگی اور تحفن تھا۔

(جاری ہے)

بستروں کی چادریں میلی کچیلی تھیں، طبی آلات بہت پرانے اور ناکارہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ صوبائی محکمہ صحت نے حال ہی میں خطیر رقوواپس کی ہیں اگر آپ نے اپنی ضروریات پر مبنی کیسز مضبوط بنیادوں پر بنا کر انہیں Follow کیا ہوتا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہسپتال میں ادویات اور آلات موجود نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ضروریات ڈاکٹروں کی کمی کی ایس این ای پر مبنی رپورٹ ایک دو دن میں تیار کر کے صوبائی حکومت کو بجھوائیں اور اس کی کاپی انہیں دیں۔

انہیں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کے معائنے کے دوران بتایا گیا کہ بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایکسرے فلمیں نہیں ہیں اس لئے ایکسرے کا کام بند پڑا ہے۔انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے مطالبات اور ضروریات پر مبنی رپورٹ اور متبادل انتظامات کئے ہوتے تو مریضوں کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے لئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں ابھی سرکاری محکموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کس طرح جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ اپنی ضررویات حکومت سے حاصل کرتے ہیں۔اس موقع پر مریضوں نے بتایا کہ ان کے لئے افطاری کے بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی