کورونا وائرس کی وباء کے باعث دو ماہ کے دوران ادویہ سازی کی مقامی صنعت کی آمدن میں 50 فیصد کمی

پیر 20 اپریل 2020 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2020ء) ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران ادویہ سازی کی مقامی صنعت کی آمدن میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کی آمدن میں کمی کا بنیادی سبب لاک ڈائون کے باعث عام آدمی کی ڈاکٹر تک عدم رسائی ہے۔ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم ای) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قیصر وحید نے کہا ہے کہ کورونا کی حالیہ وباء کی وجہ سے دنیا بھر کی ادویہ ساز کمپنیوں کے منافع جات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبہ کی آمدن میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی وباء کے نتیجہ میں ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کی فروخت میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فروخت میں کمی کا سبب لاک ڈائون کی وجہ سے لوگوں کو ڈاکٹرز تک رسائی کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو مالی مشکلات درپیش ہیں۔ قیصر وحید نے مزید کہا کہ ایک طرف کمپنیوں کی آمدنی میں کمی جبکہ دوائی کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمت میں 300 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح پرنٹنگ اور پیکنگ مٹیریلز کے اخراجات بھی بڑھے ہیں جس کی وجہ سے کمپنیوں کو تیار ادویات کی ڈلیوری میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ قیصر وحید نے کہا کہ کورونا وباء سے قبل 100 ڈالر میں چین سے منگوائے جانے والے خام مال کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث ہوائی اور بحری راستوں سے درآمدات نہیں ہو رہیں جبکہ خصوصی فضائی پروازوں سے درآمدات انتہائی مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔

پاپام کے عہدیدار نے کہا کہ پاکستان بھارت سے ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال درآمد کرتا تھا لیکن کورونا وباء کے باعث بھارت نے اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔ قیصر وحید نے مزید کہا کہ ہائیڈرو کلوروکوین کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمت 50 ڈالر کلو گرام سے 1400 ڈالر فی کلو گرام تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادویہ سازی کی صنعت کا سالانہ حجم 3.5 ارب ڈالر یعنی 400 ارب روپے ہے جبکہ ایک پاکستانی سال میں اوسطاً ایک ہزار روپے کی ادویات استعمال کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی