رورل ہیلتھ سینٹر تتہ پانی کے پیرامیڈیکس کی مطالبات کے حق میں ٹوکن ہڑتال جاری، دور دراز دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

جمعہ 19 جولائی 2013 14:21

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19جولائی 2013ء) رورل ہیلتھ سینٹر تتہ پانی کے پیرامیڈیکس کی مطالبات کے حق میں ٹوکن ہڑتال جاری ،دور دراز دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا،کوئی پرسان حال نہیں،تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ایمپلائز ایسو سی ایشن کی کال پر تتہ پانی رورل ہیلتھ سینٹر میں پیرامیڈیکس کی ہڑتال بدستور جاری ہے ،ہر روز دوگھنٹے ٹوکن ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے،مریضوں کو سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پرائیویٹ کلینکس کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے،مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج معالجہ خاصا دشوار ہو چکا ہے،گزشتہ روز ہیلتھ سینٹر کے دورہ کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہوئے مریضوں کیساتھ آئے ہوئے ورثاء نے کہا کہ پیرامیڈیکس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو کوئی سہولت نہیں مل رہی،اس لیے ہمیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑ رہا ہے جو آج مہنگائی کے دور میں سخت مشکل ہو چکاہے،سرکاری ہسپتا ل غریب عوام کے علاج بھی ناگزیر ہو چکا ہے ،وزیر صحت قمر الزمان فوری نوٹس لیں،جبکہ دوسری جانب رورل ہیلتھ سینٹر تتہ پانی کے پیرامیڈیکس زبیر عثمانی،الیاس ملک،ملک منشاء،افضال حسین شاہ،الطاف حسین،محمد بشیر اورعامر معروف نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے،2009 ء میں رورل ایریا الاؤنس ،ہیلتھ الاؤنس اور رسک الاؤنس کی منظوری ہوئی تھی لیکن عملدرآمد نہ ہو سکا،پیرامیڈیکس کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، وزیر صحت قمرالزمان نے کچھ عرصہ قبل مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن عملدر آمد نہ ہو سکا،یکم اگست تک روزانہ دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتا جاری رکھیں گے،اگر ہمارے حقوق نہ دیے گئے تو ہم سخت احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو