بند کریں
صحت صحت کی خبریںہندوستانی فوج کی گنیں نہتے کشمیریوں پر آگ اگل رہی ہیں بیس کیمپ کی اسمبلی کرسی کی چھینا چھٹی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/07/2013 - 13:03:16 وقت اشاعت: 24/07/2013 - 22:52:16 وقت اشاعت: 24/07/2013 - 20:52:00 وقت اشاعت: 24/07/2013 - 20:38:58 وقت اشاعت: 24/07/2013 - 15:44:51 وقت اشاعت: 23/07/2013 - 15:48:06 وقت اشاعت: 23/07/2013 - 11:38:02 وقت اشاعت: 22/07/2013 - 23:36:48 وقت اشاعت: 22/07/2013 - 13:49:16 وقت اشاعت: 21/07/2013 - 22:52:19 وقت اشاعت: 21/07/2013 - 21:22:37

ہندوستانی فوج کی گنیں نہتے کشمیریوں پر آگ اگل رہی ہیں بیس کیمپ کی اسمبلی کرسی کی چھینا چھٹی میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے ‘اگرچہ ممبران اسمبلی کو حق حاصل ہے مگر یہ ٹائمنگ درست نہیں ہے،وزیر امور کشمیرکے دورے کے فوری بعد اس طرح کی کیفیت کا پیداہونا مداخلت کا تاثر مل رہاہے اس میں حقیقت ہے یانہیں مگر مداخلت کی بو آرہی ہے،یہ صحت مند رویات نہیں ہے،موجودہ اسمبلی بھی سابقہ اسمبلی کی روایت پر چل پڑی جس نے چار وزراء اعظم تبدیل کیے اور تعمیر نو کے منصوبے درے کے درے رہ گئے،بیس کیمپ کی اسمبلی کا یہ کردار تشویش ناک ہے ،عوام کا اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائے گا، جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی میڈیا سے بات چیت

باغ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 23جولائی 2013ء)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ وادی میں ہندوستانی افواج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں قرآن کی توہین کررہی ہیں ایسے حالات میں بیس کیمپ کی اسمبلی پار کوئی مثبت پیغام کی بجائے کرسی کی چھینا چھٹی کی جنگ میں ملوث ہوکر مایوسی کے پیغام کے ساتھ جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔

وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ وزیر امور کشمیرکے دورے کے فوری بعد اس طرح کی کیفیت کا پیدا ہونا یہ تاثر مل رہاہے کہ وزیر امور کشمیرکی مداخلت ہے وہ اس میں شامل ہیں یانہیں مگر ان کا یہ دورہ مشکوک ہورہاہے،اس سے مداخلت کی بو آرہی ہے،یہ صحت مند روایت نہیں ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ موجودہ اسمبلی بھی سابق اسمبلی کی روایت پر چل پڑی ہے،سابقہ اسمبلی نے چار وزراء اعظم تبدیل کے جس کی وجہ سے تعمیر نو کے سارے کے سارے منصوبے درے کے درے رہ گئے۔

یہ اسمبلی بھی وہ کام کرنے جاری ہے جس سے عوام کو اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائے گا۔انھوں نے اسمبلی کے کردار کو تشویش ناک قراردیاہے ،انھوں نے کہاکہ کیسے ممبران ہیں کہ ایک طرف متاثرین زلزلہ پڑے ہوئے تھے مٹی کے ڈھیر پر تو یہ اسمبلی میں وزراء اعظم تبدیل کرتے کرتے پانچ سال گزار دیے اور متاثرین کے مسائل اسی طرح ہیں آج جس مقبوضہ کشمیرآگ اور خون میں نہلادیا گیا ہے قرآن کی توہین کی جاری ہے اور ہماری اسمبلی کیا گل کھیلارہی ہے۔
23/07/2013 - 15:48:06 :وقت اشاعت