پلاننگ کمیشن ڈیرہ اسما عیل خان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہا ہے ‘ جلد ہی ان منصوبوں پر عملی کام کاآغاز کیا جارہا ہے‘ جلد ہی ان منصوبوں پر عملی کام کاآغاز کیا جارہا ہے‘ملکی سیاست میں جماعتی اصولوں پر کاربند رہنے کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسما عیل خان کی ترقی اور خوشحالی سے ہم کبھی غافل نہیں ہو ئے ‘ماضی میں ڈیرہ کے عوام کو فسٹ چشمہ لفٹ کینال کے نام پر بے وقوف بنایا گیا ‘ڈیرہ کیلئے سیکنڈ اور تھرڈ لفٹ کینال کے منصوبوں کا پی سی ون تیاری کے بعد منظوری کیلئے تیار ہے، جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی صحافیو ں سے با ت چیت

ہفتہ 3 اگست 2013 14:58

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3اگست 2013ء ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن ڈیرہ اسما عیل خان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہا ہے ‘ جلد ہی ان منصوبوں پر عملی کام کاآغاز کیا جارہا ہے‘ملکی سیاست میں جماعتی اصولوں پر کاربند رہنے کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسما عیل خان کی ترقی اور خوشحالی سے ہم کبھی غافل نہیں ہو ئے ڈیرہ اسما عیل خان کے عوام کو ماضی میں فسٹ چشمہ لفٹ کینال کے نام پر بے وقوف بنایا گیا تھا مگر اب نہ صرف فسٹ چشمہ لفٹ کینال پر عملی کام کا آغاز ہونے والے ہے بلکہ ڈیرہ اسما عیل خان کے اس خطے کے لیئے سیکنڈ اور تھرڈ لفٹ کینال کے منصوبوں کا بھی پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لیئے پیش کئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اسی طرح ٹانک زام، شیخ حیدر زام اور چودھوان زام کے منصوبوں کی رقم بھی پلاننگ کمشن نے منظوری کے لیئے پیش کرنے کی یقنی دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ڈیرہ اسما عیل خان میں نہ صرف زرعی انقلاب رونما ہوگا بلکہ پورے ملک کی غذائی ضرورت ڈیرہ اسما عیل خان پوری کرے گا جس سے علاقے کے زمیندار خوشحال ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ واپڈا حکام کو ہدایت کہ ھئی ہے کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرکے اسے فعال بنایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو بجلی کی تکلیف کا جلد از جلد خاتمہ ہو، انہوں نے کہا کہ متعدد نئے فیڈرز پر کام جری ہے جبکہ جلد ہی گومل زام ڈیم کا بھی افتتاح کردیا جائے گا جس سے ایک وسیع رقبہ نہ صرف سیراب ہوگا بلکہ بجلی کی پیدوار سے ڈیرہ اسما عیل خان اور نیشنل گرڈ پر عائد بوجھ میں بھی کسی حد تک کمی ہوگی، انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل ڈیر ہ کے واقعہ پر ڈیرہ اسما عیل خان کے ہر شہری کے پاس ایک حیران کن سٹوری ہے، یہ واقعہ اور شہریوں میں پائی جانے والی قیاس آرائیاں تحفظ کے زمہ داروں کے لیئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی