شدید بارشوں کے دوران بھارت نے جان بوجھ کر دریاؤں میں پانی چھوڑ کر پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پیدا کی،بھارت کی آبی دہشت گردی سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو ئیں ،جماعةالدعوة سیلاب سے متاثرہ ہر شہر و علاقے میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعةالدعوة کے رضاکار متاثرہ لوگوں اور ان کے امدادی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں ، امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ سے خطاب

جمعہ 16 اگست 2013 17:31

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اگست 2013ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران بھارت نے جان بوجھ کر دریاؤں میں پانی چھوڑ کر پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پیدا کی۔ اس کی آبی دہشت گردی سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔جماعةالدعوة سیلاب سے متاثرہ ہر شہر و علاقے میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعةالدعوة کے رضاکار متاثرہ لوگوں اور ان کے امدادی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔اسی طرح متاثرہ بھائیوں تک پکی پکائی خوراک پہنچانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔پوری قوم کو مصائب و مشکلات میں مبتلا اپنے بھائیوں کے دکھ در د کا احساس کرنا چاہیے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ساڑھے پانچ گھنٹے تک رچایا جانے والا ڈرامہ اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بھارت کے آگے پھینکنے کی سازشیں کر رہا ہے۔مصر، شام اور دیگر مسلم ملکوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کھل کر واضح ہو چکے ہیں۔ بھارت نے پچھلے بارہ برسوں میں خطہ میں امریکہ کی موجودگی سے بہت فائد ے اٹھائے ہیں۔

پاکستانی دریاؤں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر کے اس نے اپنی معیشت مضبوط اور پاکستان کی تباہی کے منصوبے بنائے گئے۔ اس کی آبی دہشت گردی سے جہاں بجلی و پانی کی کمی کے بحران پیدا ہوئے اور معیشت کو سخت نقصان پہنچا وہاں شدید بارشوں کے موسم میں انڈیا جب چاہتا ہے ڈیموں میں بھرا ہوا پانی چھوڑکر سیلاب کی صورتحال پیدا کر دیتا ہے۔سیلابوں کا راستہ روکنے کیلئے بھارتی آبی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران اگر اس بات میں مخلص ہیں کہ پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے نکل آئے۔بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ وطن عزیز پاکستان میں سندھی، بلوچی، پنجابی اور پٹھان کے جھگڑے کھڑے نہ ہوں۔ سب معاشی و سیاسی مسائل حل اور ملک امن و امان کا گہوارہ بن جائے تو اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں اللہ کے دین کو نافذ کیا جائے اور اغیار کی غلامی ترک کر کے اللہ کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ و بھارت جس قدر مرضی حکمرانوں سے دوستی کے دم بھرتے رہیں وہ اندر سے اسلام و پاکستان کے گہرے دشمن ہیں۔اتحادیوں نے افغانستان پر حملہ کے دوران پاکستان کی زمینیں و فضائیں استعمال کیں اور یہاں بیٹھ کر افغان بھائیوں کے قتل عام کے منصوبے بنائے جاتے رہے لیکن آج انہی اسلام دشمن قوتوں نے ایٹمی قوت کے حامل ملک پاکستان کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے حکمران بھی یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارت و امریکہ ان کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہیں اور ان کی جانب سے پاکستان کو سخت مشکلات میں مبتلا کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود وہ ملک میں تخریب کاری و دہشت گردی میں ملوث ان اصل قوتوں کا نام تک لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کوسیاست، معیشت و معاشرت سمیت ہر عمل میں اللہ کے رسول ﷺ سے رہنمائی لینی چاہیے۔

بعض لوگ کہتے ہیں کہ بھارت کی معیشت ٹھیک جارہی ہے اور پاکستان کی مستحکم نہیں ہو رہی۔ ایسے لوگوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ ہندو ہیں سود پر مبنی پالیسیاں اپنا کر کے ترقی کر سکتے ہیں لیکن کلمہ طیبہ پر ایمان رکھنے والے مسلمان صرف اسلام پر عمل کرکے ہی ترقی کر سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔حکمرانوں و عوام کو دین اسلام کی طرف پلٹنا ہو گا۔ اہل اقتدار کو چاہیے کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں سے ملک کو برباد نہ کریں بلکہ قرآن و سنت سے رہنمائی لیکر پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔اسی سے دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی