عید کے موقع پرتھیلیسیمیا سے متاثرہ بچون کو نہیں بھولیں گے،ڈاکٹر شہزاد راشد

خون کی موروثی بیماری میں مبتلا بچوں کو عیدی کی تقسیم سے ان کی خوشیاں دوبلا ہو گئیں،چیئرمین احساس ویلفیئر آرگنائزیشن

عید کے موقع پرتھیلیسیمیا سے متاثرہ بچون کو نہیں بھولیں گے،ڈاکٹر شہزاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2020ء) احساس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے خون کی موروثی بیماری تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں عید کے موقع پر نقد رقم اور تحائف تقسیم کئے ویلفیئر آرگنائزیشن ڈ کٹر شہزاد راشد نے بچوں کو میں عیدی اور گفٹ تقسیم کئے اس موقع پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا بچوں نے عیدی ملنے پر آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ہمارے لئے نقد رقم اور تحائف ملنے پر ہمارے لئے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں
(جاری ہے)

_3" alt="">


نقد رقم عید کے لئے جوتے اور کھانے پینے کی اشیاء خریدیں گے اس موقع پراپنے ایک بیان میں چیئرمین احساس ویلفیئر آرگنایزیشن ڈاکٹر شہزاد راشد اعوان کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا یہ بچے توجہ کے خاص طلبگار ہوتے ہیں عید اور دیگر تہواروں پر ان بچوں کو اپنی نیک تمناؤں میں یاد رکھیں اور ان بچوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنے سے نہ صرف دلی سکون ملتا ہے بلکہ ان بچوں کی دعائیں بھی ملتی ہیں این جی اوز کی جانب سے ایسے بچوں کے لئے اپنے طور پر اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ ان کی مالی مشکلات کو جتنی حد تک کم ہو کم کیا جا سکے ان کی مالی مشکلات کم ہونگیں تو ان کے علاج معالجے میں بھی آسانیاں پیدا ہونگیں

ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا کی وباء کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون جمع کرنے میں مشکلات ہیں تو وہیں ان بچوں کے لئے چھوٹی چھوٹی خوشیاں ان کو اپنے لئے خون کی فکر اور سوچ سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہونگیں عید لکے لئے ان بچوں کو تحائف کے ساتھ ساتھ نقد رقوم کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح اپنی فیملی کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں اور ان کے والدین کو ان بچوں کی یہ فکر نہ ہو کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے لئے جوتے اور کپڑے کہاں سے لائیں گے ڈاکٹر شہزاد نے مخیر حضرات سے اپیل کہ تھیلیسیمیان میں مبتلا ان بچوں کی میڈیکل سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کا ساتھ دیں

Your Thoughts and Comments