محکمہ صحت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کنٹرول کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں،تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 23 اگست 2013 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اگست۔ 2013ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو انٹرائٹس،ملیریا اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام کے لئے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کو ضروری گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں اور تمام ای ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان گائیڈ لائنز پر موسم برسات کے اختتام تک عملدرآمد جاری رکھا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ پینے کے پانی کے نمونہ جات کا لیبارٹری تجزیہ کرایا جائے اور برف خانوں میں استعمال ہونے والے پانی کا بھی لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے۔پانی کے ذخیروں،ٹینکیوں وغیرہ میں کلورین کا استعمال کیا جائے۔ گڑے سڑے پھلوں،برف کے گولوں،غیر معیاری آئس کریم اور کھلے مشروبات کی فروخت روکنے کے لئے ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

ای ڈی اوز صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں ORS کے پیکٹس،ڈرپس اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے نیز لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) اور موبائل ٹیموں کے ذریعے گھروں میں ORS کے پیکٹس تقسم کئے جائیں۔ ڈیزیزسرویلنس اور گیسٹرو سے متاثرہ افراد کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جائے۔ای ڈی اوز صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ٹی ایم ایز کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، دیہی وبنیادی مراکز صحت پر عوام کی رہنمائی اور گیسٹرو کا علاج وادویات کی دستیابی بارے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔محکمہ صحت نے ملیریا بخار کو کنٹرول کرنے کے لئے مچھر مار سپرے، پانی کے جوہڑوں میں ٹیمی فاس(Temephose) دوائی ڈالنے،مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے کیمیکل،بائیو لوجیکل اور مکینیکل طریقے اپنانے کی ہدایت کے ساتھ ملیریا بخار کے مریض کے علاج کے سلسلہ میں کیس مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز بھی تمام ای ڈی اوز صحت کو فراہم کر دی ہیں۔محکمہ صحت نے ویکسئین کے ذریعے کنٹرول ہونے والے امراض کے بارے میں بھی ضروری معلومات اور گائیڈ لائنز تمام اضلاع کے محکمہ صحت کو ارسال کر دی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی