صوبائی وزیرصحت کا مدراینڈچائلڈہسپتال وگرلزہاسٹل کی سائٹس کادورہ

مدراینڈچائلڈ ہسپتال ملک بھر کیلئے ماڈل ہسپتال ہوگا، ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت کا مدراینڈچائلڈہسپتال وگرلزہاسٹل کی سائٹس کادورہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے منگل کو مدراینڈچائلڈہسپتال اورگرلزہاسٹل کی سائٹس کادورہ کیا، اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام ودیگرافسران بھی موجودتھے، وائس چانسلراورمتعلقہ افسران نے صوبائی وزیرصحت کوترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت تسلی بخش ہے، چھ منزلہ عمارت میں بننے والا مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا اور نیاگرلزہاسٹل بننے سے طالبات کورہائش کی بہترین سہولت حاصل ہوگی، صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ مدراینڈچائلڈہسپتال کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے، مدراینڈچائلڈ ہسپتال سارے پاکستان کیلئے ماڈل ہسپتال ہوگا،جس کے ذریعے ہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات میسرہوںگی۔

Your Thoughts and Comments