آفتاب ہسپتال گوجرخان کی پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن رولز کی خلاف ورزی،آپریشن تھیٹر کو بغیر ڈی سیل آرڈر پی ایچ سی کے کھول دیا

جمعرات 4 جون 2020 12:03

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) آفتاب ہسپتال گوجرخان کی پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن رولز کی خلاف ورزی،آپریشن تھیٹر کو بغیر ڈی سیل آرڈر پی ایچ سی کے کھول دیا، ڈی ڈی ایچ او گوجرخان کی درخواست پر گوجرخان تھانہ میں ڈاکٹر آفتاب کے خلاف ایف آئی آر درج، پولیس نے ڈاکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا،اہل علاقہ کا بھرپور خیر مقدم، تفصیلات کے مطابق گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صداقت آفتاب کے شوہر ڈاکٹر آفتاب جو کہ آفتاب ہسپتال کے مالک ہیں کو گزشتہ روز گوجرخان پولیس نے گرفتار کر لیا ان کے خلاف ڈی ڈی ایچ او گوجرخان احمد فاروق نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دی کہ آفتاب ہسپتال کے مالک ڈاکٹر آفتاب نے پی ایچ سی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ڈی سیل آرڈر خود سے اپنا آپریشن تھیٹر ڈی سیل کیا جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر صداقت آفتاب کے خلاف مختلف عوامی شکایات پر اس وقت نوتعینات ڈی ڈی ایچ او احمد فاروق نے آفتاب ہسپتال کا دورہ کیا تو وہاں پر پی ایچ سی رولز کی خلاف ورزیاں صفائی کا نہ ہونا،مس ویسٹ مینجمنٹ، نان کوالیفائیڈ عملہ اور زائد المیعاد میڈیسن برآمد ہونے پر ہسپتال انتظامیہ کو وارننگ دی کہ وہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے رولز کو پورا کریں نہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس وقت صرف ان کا پی ایچ سی فارم پر چالان کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر ہال سیل کیا اور ہسپتال کی غفلت و نااہلی کے خلاف رپورٹ پی ایچ سی بھیج دی جس پر آفتاب ہسپتال کے مالک ڈاکٹر آفتاب نے ڈی ڈی ایچ او گوجرخان کو بھی ایک کروڑ ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا تھا ڈاکٹر آفتاب نے ڈی ڈی ایچ او کے اختیارات اور محکمہ پی ایچ سی کو سرے سے تسلیم نہ کیا اور کچھ عرصہ بعد ازخود ہی اپنا آپریشن تھیٹر ڈی سیل کر لیا جس کا پتہ چلنے پر ڈی ڈی ایچ او احمد فاروق نے آفتاب ہسپتال چھاپہ مارا تو موقع پر جس آپریشن تھیٹر کو انہوں نے سیل کیا تھا وہ اوپن ملا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے قانون کے مطابق انہوں نے تھانہ گوجر خان کو مطلع کیا اور اس کے بعد تمام کاروائی عمل میں لائی گئی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی