دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے، برطانوی ماہر

ہفتہ 6 جون 2020 12:24

دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے، برطانوی ماہر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دھوپ اور تازہ ہوا سے کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ برطانیہ میں سائنٹِفک ایڈوائزری گروپ برائے ایمرجنسی ( ایس اے جی ای) کے اہم ترین مشیر ڈاکٹر ایلن پین نے حکومتی اہلکاروں کو بتایا کہ باہر کی صاف اور تازہ ہوا اور دھوپ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ مؤثر انداز میں روکا جاسکتا ہے۔

اس طرح لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دینے سے کوئی نقصان نہ ہوگا بلکہ دھوپ اور ہوا سے کورونا پھیلنے کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ایلن نے اس کے بعد بعض سائنسی ثبوت بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے کے دوران خارج ہونے والے باریک قطروں سے پھیلتے ہیں جو دو میٹر تک کا سفر کرتے ہیں اور کسی سطح پر گرجاتے ہیں یا پھر کسی انسان پر جم جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ باہر کے ماحول میں اگر فاصلہ برقرار رکھا جائے تو بھیڑ جمع نہ کی جائے تو اس طرح وائرس کا پھیلاؤ بہت معمولی ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہر کی تیز ہوا اور دھوپ کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کی رفتار سست ہوجاتی ہے جبکہ کمرے یا عمارت کے اندر اس کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے سائنسی ثبوت مل چکے ہیں۔ اسی بنا پر سائنسی کمیٹی نے بھی لوگوں کو باہر رہتے ہوئے مناسب فاصلہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔دوسری جانب خود لندن سکول آف ہائیجن اور ٹراپیکل میڈیسن نے کہا ہے کہ اگر مناسب رفتار سے ہوا چل رہی ہے تو کورونا بھرے مائعاتی قطرے تیزی سے بے اثر ہوجاتے ہیں اور ان کے بیمار کرنے کی تاثیر بھی کم ہوجاتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی