جرمنی، کوروناوائرس سے متاثرہ خاندان کے ہر بچے کو 55 ہزار روپے دینے کا اعلان، جرمن چانسلر انجیلا مرکل

ہفتہ 6 جون 2020 12:24

جرمنی، کوروناوائرس سے متاثرہ خاندان کے ہر بچے کو 55 ہزار روپے دینے کا اعلان، جرمن چانسلر انجیلا مرکل
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورنا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ہر بچے کو 300 یورو حکومت کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ جرمنی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کوروناوائرس سے متاثرہ اہل خانہ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی تنگ دستی کا شکار ہونے والے خاندانوں کے لیے 114 ارب پائونڈز کا فنڈ مختص کیا ہے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جرمنی کی معیشت گزشتہ 70 سالوں کے مقابلے میں بدترین صورت اختیار کرگئی ہے ، جس کی وجہ سے شرح نمو کم ہو کر 6.3 فیصد تک پہنچ گئی۔جرمن چانسلر انجلا مرکل نے کہا کہ ہم سب مل کر ایک بار پھر ملکی معیشت کو اٹھائیں گے، جرمنی میں 70 لاکھ سے زائد ملازمین اور مزدوروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کے لیے حکومت نے بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں ، حکومت نے گاڑیاں بنانے والی صنعت کو بھی خصوصی مراعات دی ہیں تاکہ ہم الیکٹرک کاریں تیار کر کے انہیں دنیا بھر میں فروخت کریں، حکومت گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو 5 ہزار 300 پاؤنڈز کی چھوٹ دے گی یا یہ رقم انہیں واپس کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ہر بچے کو300 یورو ( پاکستانی 55 ہزار ،360 روپی) حکومت کی طرف سے دیئے جائیں گے، تاکہ ہم ایک بار پھر خوش حالی کی طرف لوٹ جائیں اور پھر ملکی معیشت کو بنائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی