بند کریں
صحت صحت کی خبریںارکان پارلیمنٹ نے صحت پر کروڑوں خرچ کر ڈالے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/08/2013 - 20:54:37 وقت اشاعت: 29/08/2013 - 20:08:54 وقت اشاعت: 29/08/2013 - 16:55:35 وقت اشاعت: 29/08/2013 - 14:11:17 وقت اشاعت: 29/08/2013 - 14:09:09 وقت اشاعت: 29/08/2013 - 13:11:17 وقت اشاعت: 28/08/2013 - 21:20:32 وقت اشاعت: 28/08/2013 - 21:19:36 وقت اشاعت: 28/08/2013 - 21:17:10 وقت اشاعت: 28/08/2013 - 17:14:40 وقت اشاعت: 27/08/2013 - 22:52:46

ارکان پارلیمنٹ نے صحت پر کروڑوں خرچ کر ڈالے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اگست 2013ء) غریب عوام کے امیر نمائندے، شہری علاج کو ترس گئے، ارکان پارلیمنٹ نے صحت پر کروڑوں خرچ کر ڈالے، اراکین پارلیمنٹ کے بیرون ملک علاج پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ مخدوم شہاب الدین کے امریکہ میں علاج پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایوان میں پیش گئی تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان کے برطانیہ میں علاج پر 50 ہزار پاؤنڈ خرچ آئے جبکہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے برطانیہ میں علاج پر 46 لاکھ روپے سے ذائد کی رقم خرچ ہوئی۔

مخدوم شہاب الدین نے امریکہ میں علاج کروایا جس پر ڈیڑھ لاکھ ڈالرخرچ ہوئے۔ حاجی عدیل کے امریکہ میں علاج پر 30 ہزار ڈالر خرچ کئے گئے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق الیاس بلور کے بیرون ملک علاج پر 4 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔ سینیٹر صلاح الدین کے علاج پر 3 ہزار، شہناز شیخ کے علاج پر 30 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔
29/08/2013 - 13:11:17 :وقت اشاعت