گنے کے پھوگ سے توانائی کے حصول کی پالیسی تیار کر لی گئی ہے ، پنجاب میں شوگر ملوں سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ سے معاشی استحکام آئے گا ، مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی وفدسے گفتگو،شوگرملز ایسوسی ایشن اور اپٹما کے وفود کا مسائل کے حل پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے اظہار تشکر

جمعرات 29 اگست 2013 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اگست۔ 2013ء) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کو درپیش لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے۔ توانائی کے حصول کیلئے ہرممکن آپشن استعمال میں لایا جا رہا ہے اور شوگر ملوں سے گنے کے پھوگ کے ذریعے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت نے شوگر ملوں کیلئے پیکیج تیار کر لیا ہے جس کا جلد اعلان کیا جا رہا ہے۔ وہ جمعرات کو پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی مصدق ملک، صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان ، وزیر زراعت فرخ جاوید، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ، چیئرمین نیپرا خواجہ نعیم، سیکرٹری پانی وبجلی اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گنے کے پھوگ سے توانائی کے حصول اورٹیکسٹائل انڈسٹری کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران کو ہر صورت حل کرے گی۔ شوگر ملوں کے ذریعے گنے کے پھوگ سے بجلی کی پیدا وارکے حصول کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس ضمن میں گنے کے پھوگ کو صرف شوگرملوں میں ہی استعمال کیلئے قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ چند برس بعد شوگر ملیں بڑی تعداد میں بجلی پیدا کریں گی اور چینی کی پیداوار ان کیلئے ثانوی حیثیت اختیار کر جائے گی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ شوگرملز ایسوسی ایشن کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیئے گئے ہیں ۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک اس وقت توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے صنعت و معیشت سست روی کا شکار ہے۔- حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے تا کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

توانائی کے حصول کے لئے شروع کئے گئے تمام منصوبے شفاف انداز سے مکمل کئے جائیں گے اور سرمایہ کاروں کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں گردشی قرضوں کی ادائیگی ،نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کا دوبارہ آغازاور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے معاہدے شامل ہیں - حکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی - وزیر اعلی شہباز شریف نے اپٹما کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے -ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دے کر نہ صرف برآمدات کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی و گیس کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے اور صورتحال سابق دور سے بہت بہتر ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور آل ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفود نے دونوں انڈسٹریز کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے بروقت اقدام اٹھا کر ہمارے مسائل حل کئے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف جس محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں ہمیں قوی امید ہے کہ توانائی کا بحران بھی جلد حل ہو جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی