قاضی حسین احمد سمیت درجنوں سیاسی رہنما و سینکڑوں کارکن گرفتار۔۔راجہ ظفر الحق ، میمونہ ہاشمی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا گیا۔۔امین فہیم کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قافلہ سپریم کورٹ بلڈنگ تک پہنچنے میں کامیاب ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، لاٹھی چارج ، آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے، درجنوں افراد زخمی۔۔گرفتاری سے بچنے کے لئے قاضی حسین احمد کی مزاحمت، چشمے گر کر ٹوٹ گئے، راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی، اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل

جمعہ 16 مارچ 2007 15:03

اسلام آباد+راولپنڈی ( اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار16 مارچ2007) سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ بلڈنگکے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے روکنے کیلئے مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد اور حافظ حسین احمد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ امین فہیم کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قافلہ سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گیا ، مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ، میمونہ ہاشمی اور دیگر رہنماؤں کو آگے جانے سے روک دیاگیا اور ان پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر پولیس ، وکلاء اور مظاہرین میں تصادم ، لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال ، آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے ، درجنوں افراد گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے روکنے کیلئے مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد ، حافظ حسین احمد اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مجلس عمل کے اراکین ، مظاہرین او روکلاء کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ شاہراہ دستور پر ادا کی جس کی امامت قاضی حسین احمد نے کی۔

جونہی نماز جمعہ ختم ہوئی تو پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے قاضی حسین احمد اور حافظ حسین احمد کو حراست میں لے لیا اور سپریم کورٹ جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے موقع پر قاضی حسین احمد کے چشمے زمین پر گر کر ٹوٹ گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ا ن پر بے دریغ لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

ادہر پیپلز پارٹی کا قافلہ اے آر ڈی کے چیئرمین مخدوم امین فہیم کی قیادت میں سپریم کورٹ بلڈنگ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ قافلے میں رہنماؤں جہانگیر بدر ، راجہ پرویز اشرف ، سینیٹر انور بیگ ، رضا ربانی ، صفدر عباسی ، ناہید خان اور سینکڑوں کارکن شریک تھے۔ پی پی پی کا قافلہ پی پی پی سیکرٹریٹ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد جنگل کے سامنے سپریم کورٹ اور فیڈرل کونسل کے مشترکہ بلڈنگ تک جانے میں کامیاب ہو گیا۔

ادر پارلیمنٹ لاجز کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ظفر الحق او رمیمونہ ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا گیا اور ان کے جلوس پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس موقع پر درجنوں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی جس پر پولیس نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ لاٹھی چارجج سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ادہر راولپنڈی سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء او رمظاہرین رکاوٹوں کو توڑ کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے۔

راولپنڈی سے آنے والے لوگوں کو روکنے کیلئے فیض آباد ، زیرو پوائنٹ اور آبپارہ میں ناکے لگائے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ فیض آباد پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ زیرو پوائنٹ اور آبپارہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی الرٹ رہی اور وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔ سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فضاء میں نگرانی کرتے رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی