وزیر اعلیٰ پنجاب کا 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس ،پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، دیگر کی گرفتاری کیلئے دو اعلیٰ سطحی ٹیمیں تشکیل ، نامعلوم افراد نے اغوا ء اورمبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچی کو تشویشناک حالت میں گنگارام ہسپتال کے باہر پھینک دیا، متاثرہ ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجری کیلئے سروسز ہسپتال منتقل

جمعہ 13 ستمبر 2013 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13ستمبر۔2013ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ مغلپورہ کی رہائشی پانچ سالہ بچی کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال کے باہر پھینک دیا گیا ،بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجری کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی رینک کے افسران کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

بتایاگیا ہے کہ مغلپورہ کی رہائشی پانچ سالہ سنبل جمعرات کی شام اپنے تین سالہ کزن احمد کے ساتھ گھر سے نکلی تھی پھر ان کا کوئی پتہ نہ چلا۔

(جاری ہے)

کمسن سنبل گنگا رام ہسپتال کے باہر سے ملی جبکہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے مل گیا۔بتایا گیا ہے کہ کمسن سنبل کو مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا اور جب گنگارام ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ اسے اٹھا کر ہسپتال لایا تو اسکی حالت تشویشناک تھی جسکے بعد اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجری کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس نے بچی کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دس افراد کو حراست میں لیکر ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لے کر ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی رینک کے دو افسران کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جنہوں نے اس کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر نے جمعہ کے روز سروسز ہسپتال میں بچی کی عیادت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ یہ انتہائی اہم کیس ہے اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایس پی صدر اور ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور اسکی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے ساتھ غائب ہونے والا بچہ چھوٹی عمر کا جس سے ملزمان بارے کوئی آگاہی نہیں مل سکی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی