پاکستان اور بھارت کے مابین ڈائیلاگ عمل سے پارلیما نی اور عوامی سطح پرتعلقات میں بہتری آ سکتی ہے،چیئرمین سینیٹ،اراکین پارلیمنٹ عوامی جذبات اور احساسات کے مطابق اہم مسائل پر گفت و شنید کر سکتے ہیں ،نیئرحسین بخاری کاپاکستان اور بھارت کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین ڈائیلاگ کے پانچویں راوٴنڈ کے افتتاحی سیشن سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2013 23:24

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر۔2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ڈائیلاگ کے عمل سے پارلیما نی اور عوامی سطح پرتعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے ۔اراکین پارلیمنٹ عوامی جذبات اور احساسات کے مطابق اہم مسائل پر گفت و شنید کر سکتے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین ڈائیلاگ کے پانچویں راوٴنڈ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممکوں کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین ڈائیلاگ کے عمل سے پارلیمانی اور عوامی سطح پر باہمی تعلقات میں مزید بہتری دیکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ عوامی جذبات اور احساسات کے مطابق اہم مسائل پر گفت و شنید کر سکتے ہیں اور پارلیمانی ڈپلومیسی کے ذریعے فراخ دلانہ انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عوامی نمائندے اعتماد کا بہتر ماحول پیدا کر سکتے ہیں جس کو سامنے رکھ کر دونوں ملک آگے بڑھ سکتے ہیں اور یہ کہ دونوں ملکوں کے مابین اچھے تعلقات نہ صرف دونوں کے مفاد میں ہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی امن اور ترقی کیلئے بھی ضروری ہیں ۔

ہماری تقدیر یں آپس میں جڑی ہوئی ہیں لہٰذا ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہیں جن سے عوام کی بھلائی اور تعاون کو فروغ ملے۔چیئر مین سینیٹ نے بھارت سے آئے پارلیمانی وفد کو گرم جوشی کیساتھ خوش آمدید کہا ۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ڈئیلاگ کے تمام چینلز کو کھلا رکھنا ہوگا تاکہ ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے اور مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے پلدات کی ڈائیلاگ کیلئے کی گئی کو ششوں کو سراہا اور کہا کہ مختلف راوٴنڈز میں ہونیوالی ملاقاتوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ آج بھارت کے عوامی نمائندے پاکستان کے دورے پر ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈائیلاگ کے عمل میں پارلیمانی اور دیگر سطح پر وفود کے تبادلوں کے ذریعے تیزی لائی جائے ۔

سیمینا ر سے سینیٹرز مشاہد حسین سید ، مولا نا عبدالغفور حیدری، افراسیاب خٹک اور نسرین جلیل کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی نے بھی خطاب کیااور ڈائیلاگ کی اہمیت اور دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے اور اس سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

بھارت کے پارلیمانی وفد کے رہنما مانی شنکر آیار نے کہا کہ وفد کو پاکستان کا دورہ کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے اور یہ کہ اراکین پارلیمنٹ تعلقات کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے ڈائیلاگ کے اس عمل کو مثبت قرار دیا اور زیادہ سے زیادہ روابط اور باہمی تعاوٴن پر زور دیا ۔ اس سے قبل پلدات کے صدر احمد بلال محبوب نے ڈائیلاگ کے عمل کے بارے میں دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پانچویں ڈائیلاگ کا عمل دو دن جاری رہیگا جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی