بند کریں
صحت صحت کی خبریںوزیراعلی شہبازشریف کا وزیراعلی پرویز خٹک کو ٹیلی فون ،گرجا گھرمیں دھماکوں کی مذمت اور قیمتی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/09/2013 - 19:37:06 وقت اشاعت: 23/09/2013 - 14:13:45 وقت اشاعت: 23/09/2013 - 13:05:04 وقت اشاعت: 22/09/2013 - 22:03:52 وقت اشاعت: 22/09/2013 - 21:18:05 وقت اشاعت: 22/09/2013 - 20:07:45 وقت اشاعت: 22/09/2013 - 17:40:43 وقت اشاعت: 21/09/2013 - 21:36:19 وقت اشاعت: 20/09/2013 - 23:19:51 وقت اشاعت: 20/09/2013 - 21:07:06 وقت اشاعت: 20/09/2013 - 20:59:49

وزیراعلی شہبازشریف کا وزیراعلی پرویز خٹک کو ٹیلی فون ،گرجا گھرمیں دھماکوں کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،وزیراعلی شہبازشریف کی خیبر پختونخوا حکومت کو ڈاکٹروں ، نرسوں اور ادویات کی فراہمی کی پیشکش ، زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے میڈیکل ٹیمیں تیار کر لی ہیں جیسے ہی خیبر پختونخوا حکومت کہے گی انہیں روانہ کر دیا جائیگا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا طبی سہولتوں کی فراہمی کی پیشکش پر شہبازشریف کا شکریہ ،ضرور ت پڑنے پر ڈاکٹروں، نرسوں اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو مطلع کردیا جائے گا،پرویز خٹک

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر۔2013ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پر ویز خٹک کو ٹیلی فون کیا ا ور پشاور کے ایک گرجا گھر میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی-انہوں نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبر پختونخوا کی حکومت کی مدد کے لئے تیار ہیں او ر انہیں زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے طبی سہولتیں فراہم کر سکتے ہیں- پنجاب حکومت نے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تیار کرلی ہیں اور جیسے خیبر پختونخوا حکومت مطلع کر ے گی ہم انہیں فوری طو رپر روانہ کردیا جائے گا- خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کی پیشکش پر مشکور ہیں او رجیسے ہی ان ٹیموں کی ضرورت پڑی حکومت پنجاب کو مطلع کر دیا جائے گا-دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پشاور میں گرجا گھر پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے -انہوں نے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی-
22/09/2013 - 20:07:45 :وقت اشاعت