بند کریں
صحت صحت کی خبریںسوات: سیدو شریف میں مزید 82 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 26/09/2013 - 16:18:17 وقت اشاعت: 26/09/2013 - 15:48:08 وقت اشاعت: 26/09/2013 - 15:47:28 وقت اشاعت: 26/09/2013 - 15:46:57 وقت اشاعت: 26/09/2013 - 15:33:00 وقت اشاعت: 26/09/2013 - 14:09:35 وقت اشاعت: 25/09/2013 - 17:05:25 وقت اشاعت: 25/09/2013 - 14:05:39 وقت اشاعت: 24/09/2013 - 22:12:49 وقت اشاعت: 24/09/2013 - 21:10:35 وقت اشاعت: 24/09/2013 - 19:56:08

سوات: سیدو شریف میں مزید 82 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26ستمبر 2013ء) سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے، 2 روز کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان سیدو شریف اسپتال ڈاکٹر واصل خان کے مطابق 2 روز میں سیدوشریف اسپتال میں مزید 82 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلا 4 افراد انتقال کرگئے، اب تک ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 25 ہوچکی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں 219 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 34 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ڈینگی سے اب تک 28 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
26/09/2013 - 14:09:35 :وقت اشاعت