ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی

4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار896 ہوگئی مزید78 افراد جان کی بازی ہار گئے،وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 551 تک جا پہنچی

جمعہ 3 جولائی 2020 12:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار896 ہوگئی ہے۔

کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض صوبہ سندھ میں ہیں جہاں ان کی تعداد 89 ہزار 225 ہے، پنجاب میں 78 ہزار 956 ، خیبرپختونخوا میں27 ہزار 110، بلوچستان 10 ہزار 666، اسلام آباد میں 13 ہزار 195، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 524 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 551 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 819 اور سندھ میں ایک ہزار 437، خیبرپختونخوا میں 983 ، بلوچستان میں 122، اسلام آباد میں 129، آزاد کشمیر میں 33 ، گلگت میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ملک میں ایک جانب کورونا کے وار جاری ہیں تو دوسری جانب مریضوں کی صحتیابی بھی تیزی سے جاری ہے اور اب ملک میں اس وبا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 8 ہزار 929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار896 ہے جب کہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 623 ہوگئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی