دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے وٹامن اور معدنیات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، طبی ماہرین

ہفتہ 4 جولائی 2020 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے وٹامن اور معدنیات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ شعبہ طب کے ماہرین نے کہا ہے کہ دماغ تمام جسم کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے اور خود اپنی سرگرمیوں کو بہتر طور پر انجام دینے کے لیے اس کا صحت مند ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی صلاحیتوں میں کمی ایک فطری عمل ہے لیکن مناسب مقدار میں حیاتین اور معدنیات فراہم کر کے دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے کہا کہ فولک ایسڈ دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ فولک ایسڈ یعنی وٹامن بی مختلف طرح کے مرکبات کی شکل میں پایا جاتا ہے جس کی کمی یادداشت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے فولک ایسڈ کی کمی کو مختلف غذاوں یا سپلیمنٹس کے ذریعے دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میگنیشیم اور وٹامن سی ذہنی دبائو اور ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے ضروری ہیں۔

میگنیشیم وٹامن بی کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے جو ذہانت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کی کمی نیرو سرجیکل مسائل کو جنم دیتی ہے۔ اسی طرح وٹامن سی کی کمی بھی ذہنی مسائل کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ روز مرہ کی خوراک میں 90 ملی گرام وٹامن سی لینا ضروری ہے۔ دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے زنک بھی ایک لازمی جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔ زنک کی کمی نفسیاتی اور نیورولوجیکل بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

پارکنسن اور الزائمر کی بیماریاں میں بھی زنک کی کمی کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلشیم دماغ کی اولین ضروریات میں سے ایک ہے اور اعصابی خلیوں کی پیغام رسانی میں اسکا بنیادی کردار ہوتا ہے جو نیورو ٹرانسمیشن کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ اس کی کمی دماغ کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے دیگر کئی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا کہ دماغی امراض سے بچنے، یاداشت کو بہتر بنانے اور دماغی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے ان تمام اجزاء کی کمی کا دور ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ان کا مناسب مقدار میں استعمال ذہنی دبائو اور ڈپریشن سے بچائو میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی