آواران ، لاکھوں متاثرین تاحال امداد کی فراہمی کے منتظر اورمتاثرین شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ،متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پینے کی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ بڑھنے لگا

اتوار 29 ستمبر 2013 21:25

آواران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) شدید زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے انتہائی پسماندہ ضلع آواران میں لاکھوں متاثرین تاحال امداد کی فراہمی کے منتظر اورمتاثرین شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پینے کی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ بڑھنے لگا ۔ ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق زلزلے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ امدادی کاموں میں مصروف فلاحی اداروں کے مطابق یہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ تاحال شدید متاثرہ علاقوں تک رسائی ہی حاصل نہیں کرسکی ۔

آواران کے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل مشکے گذشتہ کئی سالوں سے علیحدگی پسند بلوچ قوم پرست جماعتوں کا گڑھ سمجھی جاتی ہے، دشوار گذار اور ناہموار راستے کی وجہ سے صرف مخصوص طاقتور انجن اور چاروں پہیوں سے چلنے والی جیپیں ہی ان علاقوں تک پہنچا سکتی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے پاس ایسی گاڑیاں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج سمیت مختلف سیاسی و فلاحی اداروں کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آواران میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک پہنچائی جارہی ہے تاہم ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس امداد کو اپنے گوداموں میں ذخیرہ کررہی ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے شدید متاثرہ علاقوں میں سرکاری ملازمین اور سیکیورٹی فورسز کا جانا انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اہلکار ان علاقوں میں جانے کیلئے تیار نہیں۔

آواران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاوٴں ڈل بیدی کے رہائشیوں نے بتایا کہ انھیں 4دن گذرنے کے بعد بھی امداد میں ایک سوئی بھی نہیں ملی۔ گاوٴں میں واقع 350 گھر مکمل طور پر گرچکے ہیں اور لوگوں کے پاس سائے میں بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں ہے رات میں مچھر اور دن میں شدید دھوپ میں وقت گذارنے پر مجبور ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی