بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلوچستان:کوئٹہ سمیت 29 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/09/2013 - 20:17:21 وقت اشاعت: 30/09/2013 - 19:14:25 وقت اشاعت: 30/09/2013 - 19:14:25 وقت اشاعت: 30/09/2013 - 19:10:28 وقت اشاعت: 30/09/2013 - 16:59:27 وقت اشاعت: 30/09/2013 - 13:27:26 وقت اشاعت: 29/09/2013 - 22:04:18 وقت اشاعت: 29/09/2013 - 21:25:19 وقت اشاعت: 29/09/2013 - 19:13:02 وقت اشاعت: 29/09/2013 - 19:13:02 وقت اشاعت: 29/09/2013 - 19:11:58

بلوچستان:کوئٹہ سمیت 29 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30ستمبر 2013ء)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے انتیس اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،دوسری جانب کراچی میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کےانتیس اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دو اکتوبر تک جاری رہے گی،پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر دو لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاہم زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی،ان میں آوران، مشکے، گوادر اور تربت کے متاثرہ علاقے شامل ہیں۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی،بائیس لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائے گی۔شہر قائد کے تمام اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 22لاکھ 28 ہزار بچوں پولیو کی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی۔5 ہزار 884 موبائل ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں ہیں جبکہ 663 فکسڈ پوائنٹس ، 431 ٹارگٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔مائیکرو پلان مرتب کر کے ضلعی انتظامیہ کو دے دیا ہے،،حکومت سندھ نے کراچی میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کیلیے پانچوں ضلعوں کی انتظامیہ کو چوکس کر دیا ہے اور پولیو رضاکاروں کے تحفظ کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
30/09/2013 - 13:27:26 :وقت اشاعت