واسا انسداد ڈینگی مہم میں کلیدی کردار ادا کر رہاہے،راجہ شوکت

جمعرات 9 جولائی 2020 16:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) ڈینگی سے بچائو کا شعور اجاگر کرنے کے لیے و اسا راولپنڈی نے انسداد ڈینگی دن منایا جس کا بنیادی مقصد اس موذی وباء سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے اور اس سے بچائو کی تدابیر اور حکومتی اقدامات سے عام لوگوں کو روشناس کروانا ہے ۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واساراجہ شوکت محمود نے بتایا کہ واساراولپنڈی انسداد ڈینگی مہم میںاپنا کلیدی کردار ادا کر رہاہے اور اس موذی وباء سے چھٹکارے تک تمام محکموں بلخصوص سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کام کرتارہے گا ۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ واسا نے راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون میں 9انسداد ڈینگی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے ایریے میں انسداد ڈینگی ایکٹوٹیز سرانجام دے رہی ہیں ٹیموں کے تمام ممبران محکمہ صحت سے تربیت یافتہ ہیں اور ڈینگی لاروے اور مچھر کی پہچان کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ واسامحکمہ صحت کی گھر گھر سرویلنس کرنے والی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اورجہا ں بھی لاروا کی نشاندہی ہوتی ہے اس گھر میں فوری طور واٹر ٹینکر سے صاف پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے تاکہ جس پانی میں لاروے کی نشاندہی ہوتی ہے اسے فوری طور پر تلف کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح شہر بھر میں کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے بھی واسا کی سکر اور جیٹنگ مشینیں ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ واسا کے تمام دفاتر ، واٹر ورکس ، ٹینکیاں ،ٹیوب ویل اور ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں صفائی ، مین ہول کے ڈھکنوں کا معائنہ، فالتو سامان اور پرانے ٹائروں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا گیا ہے دفاتر کے لانز ، گملوں، ِ چھتوں ، پانی کی ٹینکیوں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اور کھڑے پانی کوفوری طور پر صاف کیا جاتاہے صفائی کے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر اس سارے عمل کو دہرانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں ۔اپنے گھروں،محلے اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں تاکہ اس موذی وباء سے مکمل چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے ۔ آخر میں تمام شرکاء نے ڈینگی آگاہی واک میں حصہ لیا اورمری روڈ پر لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی