عالمی کانفرنس میں پاکستان کے وی کیئر پروگرام کی ستائش ، ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا

وڈیو کانفرنس میں طبی شعبہ سے وابستہ افراد کو لاحق خطرات اور ان کے حل بارے گفتگو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے حوالے سے عالمی بینک نے عالمی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا

جمعہ 10 جولائی 2020 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے حوالے سے عالمی بینک نے عالمی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جہاں دنیا بھر میں طبی شعبہ سے وابستہ افراد کو لاحق خطرات اور ان کے حل بارے گفتگو کی گئی۔ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے وی کیئر پروگرام کی ستائش کی گئی اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ملک محمد صفی نے عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی صورتحال واضح کی۔ اس کانفرنس میں ورلڈ بینک کے عالمی ڈائریکٹر برائے ہیلتھ، نیوٹریشن اینڈ پاپولیشن محمد پیٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل فنڈ ٹو فائٹ ایڈز، تپ دق اور ملیریا پیٹر سینڈس، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن سوزانہ جیکب اور دنیا بھر سے شعبہ صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں بتایا گیا کہ کورونا کے وبائی مرض کی بدولت دنیا بھر کے نظام صحت کو بڑے چیلینج کا سامنا کرنا پڑا جس کیلئے کوئی بھی تیار نہ تھا۔ کانفرنس میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ کوویڈ۔19کی آمد نے آئی سی یو مینجمنٹ اور دیگر سنگین صورتحال میں تربیت یافتہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی قلت کو اجاگر کیا۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ملک محمد صفی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں فیصلہ کیا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کی حفاظت کو ہیلتھ پالیسی میں بنیادی اہمیت دی جائے گی۔

پاکستان میں مجموعی طور پر وسائل کی کمی کا سامنا رہاجس سے شعبہ صحت بھی محفوظ نہیں۔ ایسے میں کورونا کے حملے کے دوران اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کے تحفظ میں پاکستان کو جن اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ان میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیساتھ ساتھ ضروری حفاظتی سامان کے درست استعمال سے متعلق شعور کی کمی بھی شامل تھی۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے وزارت صحت نے ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کی حفاظتی تربیت کیلئے ایک خصوصی پروگرام، ''وی کئیر'' کا آغاز کیا۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ضروری حفاظتی سامان کے درست استعمال بارے خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ ملک میں 2000 سے زیادہ ٹریننگ سیشنز میں خصوصی تربیتی کورس اور آگاہی پر مبنی ویڈیو کے زریعے ہیلتھ کئیر ورکرز کی تربیت کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی حوصلہ افزائی کلئے مختلف پلیٹ فارمز سے مہم چلائی جارہی ہے تاکہ انہیں احساس دلایا جائے کہ قوم اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہے۔

اس ضمن میں عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے جس کے ذریعے عوام کو احتیاطی تدابیر بارے تربیت دی جارہی ہے۔ ہیلتھ کئیر ورکرز کی نفسیاتی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے وی کئیر پروگرام میں ذہنی صحت کا پروگرام بھی شامل کیا گیا جس کے تحت 18ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کی تربیت جاری ہے۔ ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ملک کی اعلی ترین قیادت بھی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انہیں اپنے ساتھ ہونے اور تعاون کا بھرپور احساس دلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کا عزم و ہمت کورونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی