امریکی خصوصی دستوں کا لیبا اور صومالیہ میں ایبٹ آباد طرز کا آپریشن لیبیا سے القاعدہ رہنما اللبی گرفتار ،صومالیہ میں آپریشن ناکام  امریکی فوجیوں کو بھاگنا پڑا …… امریکی حملے کو پسپا کر دیا ہے  الشباب کا دعویٰ ، کارروائی میں برطانیہ اور ترکی کے فوجیوں نے حصہ لیا برطانوی فوجی مارے گئے  امریکی اور ترک فوجی زخمی ہوئے  ترجما ن ،ہماری فوج میں صومالیہ میں کسی قسم کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا  برطانیہ اور ترکی کی تردید، رات کو شدید فائرنگ کی آوازوں کی وجہ سے نیند سے اٹھ گئے پندرہ منٹ تک فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں  عینی شاہدین

اتوار 6 اکتوبر 2013 15:02

نیویارک(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2013ء) امریکی فوج کے خصوصی دستوں نے لیبیا میں القاعدہ جبکہ صومالیہ میں الشباب کے اہم کمانڈروں کی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد طرز کا آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں لیبیا سے القاعدہ کے رہنما انس اللبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم صومالیہ میں امریکی آپریشن ناکام ہوگیا  امریکی فوج کو بھاگنا پڑا غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیول سیلز کے خصوصی دستے نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں القاعدہ کے اہم ترین رہنما انس اللبی کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا۔

انس اللبی 2011 میں لیبیا میں خانہ جنگی کے خاتمے اور معمر قدافی کی ہلاکت کے بعد اپنے آبائی شہر واپس آئے تھے، ان پر 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر بم حملے کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی دستوں نے صومالیہ کے علاقے ہراوی میں القاعدہ کی ذیلی مقامی تنظیم ”الشباب“ کے سینئر رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئی، امریکی میڈیا نے اعلیٰ عسکری حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی نیوی سیلز نے سمندر کے راستے صومالیہ کے علاقے براوی پہنچ کر الشباب کے رہنما کو نشانہ بنانے کیلئے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران وہ رہنما مارے گئے تاہم اس کی تصدیق کرنے سے پہلے ہی امریکی فوجیوں کو وہاں سے نکلنا پڑا۔ الشباب کے رہنما کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے کیا گیا یہ آپریشن گزشتہ ہفتے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شاپنگ مال پر ہونے والے حملے پر کیا گیا۔ دوسری جانب الشباب کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اپنی ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ایک امریکی سکیورٹی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ براوی پر چھاپے کی منصوبہ بندی ایک ہفتے پہلے کی گئی تھی۔سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیروبی میں الشباب کی جانب سے کیے گئے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی ویسٹ گیٹ پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی اس سے پہلے الشباب نے بتایا کہ سفید فام فوجی‘ کشتی کے ذریعے براوی پہنچے تھے لیکن الشباب نے ان کا حملہ پسپا کر دیا۔

مقامی گروپ کمانڈر محمد ابو سلیمان نے کہا کہ یہ کارروائی ناکام ہوگئی ہے اور براوی پر اب بھی ان کا کنٹرول ہے۔برطانوی میڈیا نے الشباب کے فوجی معاملات کے ترجمان شیخ عبدالعزیز ابو مصعب کے حوالے سے بتایا کہ اس کارروائی میں برطانیہ اور ترکی کے فوجیوں نے حصہ لیا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں برطانوی فوج کا کمانڈر ہلاک ہوا اور چار فوجی زخمی ہوئے ترکی کا ایک فوجی بھی زخمی ہوا تاہم برطانیہ اور ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے اس قسم کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔

براوی کے رہائشیوں نے بتایا کہ وہ رات کو شدید فائرنگ کی آوازوں کی وجہ سے نیند سے اٹھ گئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دس پندرہ منٹ تک شدید فائرنگ ہوتی رہی۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب نے نیروبی میں ویسٹ گیٹ شاپنگ مال پر 21 ستمبر کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی