وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے کاکراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ

این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سامان کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں

منگل 14 جولائی 2020 12:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم ای)لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گزشتہ روز کراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اوروہاں این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ سامان کے متعلق معلومات حاصل کیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے دورے کے دوران ایک ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی ، جس نے تمام ضروری اور اہم معلومات کا ڈیٹا جمع کیا اور باریک بینی سے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گزشتہ روزکراچی میں عباسی شہیداسپتال، قطراسپتال اورنگی ٹائون،سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد اور کورنگی کا دورہ کیا۔انہوں نے اسپتال میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے مریضوں کے علاج معالجے کی بابت بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اوران کے ہمراہ کراچی کے دورے پر آنے والی ٹیم کے اراکین نے تمام اسپتالوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سامان کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے جب عباسی شہید اسپتال میں قائم کورونا وارڈ کے دورے پر پہنچے تو انہیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے بچا ئوکے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو بتایا گیا کہ عباسی شہید اسپتال کو این ڈی ایم اے کی جانب سے 125 ایکوپیڈ بیڈز،18 وینٹی لیٹرز اور 29 بائی پپ فراہم کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور ٹیم کے اراکین نے وہاں موجود انتظامیہ کے اراکین سے ان سہولتوں کی بابت دریافت کیا جو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی بابت فراہم کی گئی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی