اسپیکر میر جان محمد جمالی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ،سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کو کراچی سے بلایا جائے اور پوچھا جائے جب فنڈ نہیں تو نئی آبادیوں کو کہاں سے گیس دینگے، میر سرفراز ڈومکی کے گھر پر چھاپے کیخلاف آج اکٹھے نہ ہوئے تو ایسے واقعات دوسرے ارکان اسمبلی کے گھروں پر بھی ہوسکتے ہیں،قربانی دینے والے جانوروں کو کانگو وائرس سے متعلق ویکسین نہ پلائی گئی تو خطرناک صورتحال ہوسکتی ہے ، خصوصی اقدامات کئے جائیں، نصراللہ زیرے ،سردار اسلم بزنجو ،شمع اسحاق اور دیگر کا خطاب

بدھ 9 اکتوبر 2013 20:30

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اکتوبر۔2013ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں ساڑھے تین کے بجائے چار بجکر 10منٹ پر شروع ہوا اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر حکومتی بینچوں اور حزب اختلاف کی بینچوں کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کا اظہار کیا گیا پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاکہ سدرن سوئی گیس کمپنی نے کوئٹہ میں نئی آبادیوں کو گیس دینے کا اعلان تو کیا ہے مگر ان کی اپنی بجٹ میں ایک فٹ پائپ بچھانے کیلئے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا میری گزارش ہے کہ سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کو کراچی سے بلایا جائے اور ان سے اس بارے میں پوچھا جائے جب فنڈ نہیں تو نئی آبادیوں کو کہاں سے گیس دینگے اور کہا سے پائپ لائن بچھائیں گے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اسلم بزنجو نے کہاکہ میر سرفراز ڈومکی کے گھر پر چھاپے کے خلاف اگر آج اکٹھے نہ ہوئے تو اس کے طرح واقعات دوسرے ارکان اسمبلی کے گھروں پر بھی ہوسکتے ہیں یہ صوبہ لاوارث نہیں ہم لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے اگر اسلسلہ نہ رکھا تو اس پر ہم احتجاج کرسکتے ہیں صوبائی وزیر بے محکمہ عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ قانونی طور پر یہ ہوتا ہے کہ اگر کسی رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری مطلوب ہو یا اس کے گھر پر چھاپہ مارنا ہو تو اسپیکر کو اعتماد میں لیا جاتا ہے اس طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہیں کرنا چاہیے جو وہ کررہے ہیں یہاں پر سب عزت دار ہے اور ہم یہ برداشت نہیں کرینگے کہ بتائے بغیر کسی رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارا جائے اور چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا جائے نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شمع اسحاق نے کہاکہ جناب اسپیکر کانگو وائرس ایک موذی مرض ہے جس طرح ڈینگی خطرناک مرض ہے جو مچھر ہے جس کے کاٹنے سے موت واقع ہوتی ہے اسی طرح کانگو وائرس کے جراثیم کسی کے جسم میں داخل ہوجائے تو اس کی موت واقع ہوسکتی ہے اس وقت عید قریب ہے اور لوگوں نے قربانی دینی ہے اور اگر قربانی دینے والوں جانوروں کو خاص طور پر کانگو وائرس سے متعلق ویکسین نہ پلائی گئی تو خطرناک صورتحال ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ اب تک بلوچستان میں مختلف علاقوں میں 9سے زیادہ اس قسم کے کیس سامنے آئے ہیں اس سے پہلے 60کیس سامنے آچکے ہیں اسلئے کانگو وائرس کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی نے کہاکہ صوبائی کابینہ میں ایجوکیشن کا بل منظور کیا ہے مگر ابھی تک صوبائی اسمبلی کے ا جلاس میں پیش نہیں کیا گیا جس پر اسپیکر نے کہا یہ حکومتی بینچوں کا کام ہے کہ وہ ایوان میں بل پیش کریں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہاکہ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کے دوران ایک اخبار میں میرے حوالے سے جو کچھ شائع کیا ہے وہ غلط اور بے بنیاد ہے میں نے اس طرح کوئی بات نہیں کی جو الفاظ میں میرے حوالے سے اخبار میں شائع کئے گئے وہ میں نے نہیں کئے اس لئے اسپیکر صاحب آپ اخبارات کو پابند کریں کہ وہ غلط رپورٹنگ نہ کریں جس پر اسپیکر نے کہاکہ جلد ہی کابینہ تشکیل دیدی جائیگی تو پھر آپ کے مسئلے وزیر اطلاعات حل کرینگے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شمع اسحق بلوچ نے کہاکہ جناب اسپیکر ہمیں اسمبلی کا ایجنڈا بروقت نہیں ملتا ہے جب اجلاس میں آتے ہیں تو ہمیں ایجنڈا دیا جاتا ہے لہذا آپ اپنے اسٹا ف کو ہدایت کریں کہ وہ وقت پر ہمیں ایجنڈا مہیا کریں تاکہ ہم مکمل تیار کرکے ایوان میں آئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی