بند کریں
صحت صحت کی خبریںبرطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے فٹنس مسائل کی وجہ سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار، ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/10/2013 - 15:18:38 وقت اشاعت: 12/10/2013 - 13:04:08 وقت اشاعت: 11/10/2013 - 17:18:34 وقت اشاعت: 11/10/2013 - 16:03:03 وقت اشاعت: 10/10/2013 - 18:52:22 وقت اشاعت: 10/10/2013 - 14:36:16 وقت اشاعت: 10/10/2013 - 12:18:24 وقت اشاعت: 09/10/2013 - 20:30:52 وقت اشاعت: 09/10/2013 - 20:28:22 وقت اشاعت: 09/10/2013 - 17:20:23 وقت اشاعت: 09/10/2013 - 15:37:05

برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے فٹنس مسائل کی وجہ سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار، مکمل فٹ نہیں ہوں ، ٹور نا منٹ میں حصہ نہیں لے سکونگا ، اینڈی مرے ، ہماری نیک خواہشات مرے کے ساتھ ہیں ،دعا ہے جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ میدان میں آئیں ، ٹور نا منٹ ڈائریکٹر

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اکتوبر 2013ء) برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے فٹنس مسائل کی وجہ سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردارہوگئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لئے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں شرکت نہ کر کے مجھے افسوس ہوگا، میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا پسند کرتا ہوں تاہم فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے کے بعد آئندہ ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کی کوشش کروں گا۔

اینڈی مرے انجری کی وجہ سے رواں سال مئی میں فرنچ اوپن بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر آندرے سلوا نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ اینڈی مرے ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے، یہ سال ان کیلئے انتہائی شاندار رہا اور انہوں نے ومبلڈن جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں وہ جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ میدان میں آئیں۔
10/10/2013 - 14:36:16 :وقت اشاعت