فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں فرزندان اسلام نے منیٰ کا روخ کرلیا ، رات منیٰ میں گزارینگے ،(کل )حج کے رکن اعظم ”وقوف عرفات“ کیلئے میدان عرفات پہنچ کر فریضہ حج ادا کرینگے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کیساتھ ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کی جائیگی

اتوار 13 اکتوبر 2013 15:58

مکہ مکرمہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر۔2013ء) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں فرزندان اسلام نے منیٰ کا روخ کرلیا ، (کل)9 ذوالحج کو حج کے رکن اعظم ”وقوف عرفات“ کیلئے میدان عرفات پہنچ کر فریضہ حج ادا کریں گے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے لاکھوں عازمین نے مکہ مکرمہ سے منیٰ کا رخ کرلیا ہے جہاں وہ رات قیام کے بعد (کل)نو ذو الحج کو حج کے رکن اعظم ”وقوف عرفات“ کیلئے میدان عرفات پہنچ کر فریضہ حج ادا کریں گے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کی جائیگی اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حاجیوں کیلئے فوری طور پر میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے اس کے بعد حجاج مزدلفہ کیلئے روانہ ہونگے۔ مزدلفہ پہنچنے کے بعد حاجی سب سے پہلے نماز مغرب اور نماز عشاء اکٹھی ادا کریں گے اور کنکریاں چننے کے بعد رات کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔10ذوالحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اوررمی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

11 ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے۔12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کیلئے واپسی شروع ہوجائیگی۔ 12 ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکتہ المکرمہ مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی