حج کا لازمی رکن وقوف عرفات کل ہو گا، مسجد نمرہ میں مفتی اعظم سعودی عرب خطبہ دیں گے

اتوار 13 اکتوبر 2013 21:24

مکہ مکرمہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر۔2013ء) مکہ مکرمہ سے چھ کلو میٹر دور واقع منٰی کی خیمہ بستی گزشتہ روز احرام کی دو سفید چادروں میں ملبوس20لاکھ سے زائد مسلمانوں کی لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونجتی رہی جہاں انہوں نے ظہر ، عصر، مغرب اور عشا ء کی نمازیں اپنے اپنے خیموں میں ادا کیں اور توبہ استغفار اور اذکار اور وظائف میں مصروف رہے - کل (سوموار)مناسک حج کی ادائیگی کے دوسرے روز حجاج کرا م منٰی کے خیموں میں نماز فجر ادا کرکے طلوع آفتاب کے بعد یہاں سے آٹھ کلو میٹر دور میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کریں گے - تمام حاجیوں کے لئے اس میدان کی حاضری ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی شخص کا حج ادا نہیں ہوتا-میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ حج کا خطبہ دیں گے جس کے بعد ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کی جائیں گی - حجاج کرام میدان عرفات میں ہی واقع پہاڑ جبل رحمت پر یا اس کے اردگرد جا کر دعائیں مانگیں گے جہاں رسالتمآبe نے حجتہ الوداع کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا تھا- حاجی غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب ادا کئے بغیر ہی میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے، رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے اور پھر کل صبح نماز فجر کے بعد شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے واپس منٰی روانہ ہو جائیں گے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی