کرکٹ کے تاریخی کمنٹیٹر رچی بینو کار حادثے میں زخمی، امید ہے بینو رو بصحت ہونے کے بعد کمنٹری باکس میں واپس آجائیں گے ،آسٹریلوی چینل ، خود سے زیادہ اپنی نایاب گاڑی کے حوالے سے فکر مند تھا ، بینو کا بیان

جمعہ 25 اکتوبر 2013 14:19

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اکتوبر 2013ء) کرکٹ کے تاریخی کمنٹیٹر رچی بینو کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد 1964 سے کمنٹری باکس میں اپنی آواز اور ماہرانہ تبصروں سے شہرت حاصل کرنے والے بینو بدھ کو سڈنی میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی۔83 سالہ سابق آسٹریلوی کپتان کو سینے اور کندھے پر چوٹیں آئیں ہیں جو اگلے مہینے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے چینل نائن سے کمنٹری کرنے والے تھے۔

چینل کی جانب سے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ کچھ دنوں تک ہسپتال میں ہی رہیں گے۔بیان کے مطابق کچھ تکلیف محسوس کرنے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور تاریخی آل راوٴنڈر کے حوصلے بلند اور حس مزاح بھرپور ہے حادثے کے وقت بینو اپنی قدیم 1963 کی سن بیم الپائن گاڑی خود ہی چلا رہے تھے اور واقعہ کے بعد انہیں خود سے زیادہ گاڑی کی فکر تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا، واقعہ میں کوئی دوسرا زخمی نہیں ہوا اور میں خود سے زیادہ اپنی نایاب گاڑی کے حوالے سے فکر مند تھا۔بیان کے ساتھ ساتھ گاڑی کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں اس کا تباہ شدہ اگلا حصہ اور بچ جانے والی ونڈ سکرین دیکھی جا سکتی ہے۔بینو کی بیوی ڈیفنی نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ان کے شوہر ہل کر رہ گئے ہیں تاہم وہ جلد ہی اپنے معمولات کی طرف لوٹ آئیں گے۔ نائن کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ جینجل نے کہا کہ امید ہے کہ بینو رو بصحت ہونے کے بعد کمنٹری باکس میں واپس آجائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی