درجہ حرارت کم ہوتے ہی ڈینگی مچھر گھروں کے اندر پناہ لے گا ،ان ڈور سرویلنس میں مزید اضافہ کیا جائے‘ سیکرٹری صحت ،عوام گھروں کے اندر ڈینگی مچھر کی افزائش کی جگہوں کو ختم کریں،عوامی آگاہی ،تشہیری مہم بھر پور طریقہ سے چلائی جائے‘ حسن اقبال ، ضلعی حکومت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی خود نگرانی کریں ‘ کمشنر لاہورڈویژن راشد محمود لنگڑیال کا خطاب

پیر 28 اکتوبر 2013 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر 2013ء) سیکرٹری صحت پنجاب حسن اقبال نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کو مزید موثر بنائیں کیونکہ آئندہ تین ہفتے ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے بہت اہم ہیں‘ رات کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر گھروں کے اندر اور بیڈ رومز میں پناہ لے گا اس لئے لوگ اپنے گھروں کے اندر مچھر مار سپرے کرائیں اور ڈینگی کی افزائش کی جگہوں کو ختم کر دیں۔

انہوں نے یہ بات کمشنر لاہور کے دفتر میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لینے اور انہیں مزید موثر بنانے کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور راشدمحمود لنگڑیال ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ظفر اکرام،ڈی سی او لاہورجاوید احمد قاضی ،ایڈیشنل سیکرٹری صحت (ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ،شیخوپورہ ،قصور ،ننکانہ صاحب کے ضلعی افسران ،تمام ٹاؤنز کے ڈپٹی ڈی اوز صحت ،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ پی آئی ٹی بی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر لاہور ڈویژن خصوصا لاہور میں ڈینگی کی صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کرنے والی ٹیموں کے ارکان اور ڈاکٹرز پوری طرح تربیت یافتہ ہیں اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب کے 24سرکاری محکموں کی ٹیمیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق میدا ن عمل میں اتری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر موافق حالات کے باوجود ڈینگی مچھر کی افزائش میں ابھی تک زیادہ اضافہ نہیں ہوا جو سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی ان ڈور سر ویلنس کیلئے ورکروں کو گھر گھر جانا پڑے گا اور لوگوں کو آگاہی بھی فراہم کرنا ہو گی ۔ انہوں نے سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے سرویلنس ٹیموں کی کڑی نگرانی پر زورد یا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ضلعی افسران ،اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ٹاؤنز کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز (صحت) کو ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے وہ خود فیلڈ میں جائیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ تمام ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس ہفتہ میں دو مرتبہ منعقد کئے جائیں تا کہ ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلفی کی سرگرمیو ں میں تیز ی لائی جا سکے۔

انہوں نے عوامی آگاہی کیلئے کیبلز اور دیگر ذرائع سے بھر پور اور موثر انداز میں تشہیری /آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تا کہ ڈینگی پر موثر کنٹرول کیلئے کمیونٹی پارٹیسپیشن میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آنے والے 3ہفتوں تک انسداد ڈینگی کی مہم بھر پور طریقہ سے چلائی جائے تا کہ ڈینگی کی صورتحال قابو میں رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی