صحت مند سرگرمیوں اور روایتی کھیلوں کی قدیمی روایات کے فروغ کیلئے بلدیاتی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے‘غلام رسول عوامی، اپنے سالانہ بجٹ میں سپورٹس کی مد میں فنڈز مختص کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے‘ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی بازوگیری کلب کے وفد سے گفتگو

منگل 29 اکتوبر 2013 13:58

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اکتوبر 2013ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور غلام رسول عوامی نے کہاہے کہ صحت مند سرگرمیوں اور روایتی کھیلوں کی قدیمی روایات کے فروغ کے لئے بلدیاتی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے سالانہ بجٹ میں سپورٹس کی مد میں فنڈز مختص کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ کبڈی اور بازو گیری (بینی)کے مقابلوں کے لئے ہم ہر ممکن ضروری اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں بازو گیری کلب کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں راجہ غلام مرتضےٰ خان ،پہلوان راجہ جمشید خان، پہلوان اصغر، پہلوان عبدالقیوم اور دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر سیکرٹری بلدیہ غلام مصطفےٰ خان، ٹیکس آفیسر کے ۔

(جاری ہے)

ڈی چوہدری اور دیگر آفیسران کارپوریشن بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن نے کہاکہ سیب راجگان کے نوجوانوں نے دیسی کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

آج افراتفری ،نفسانفسی کا عالم ہے اور لوگوں کو کئی مسائل درپیش ہیں جس وجہ سے وہ ٹینشن اور وہم کا شکار ہو جاتے ہیں ایسی نفسیاتی امراض کا واحد علاج تفریح طبع ہے جس کیلئے نوجوانوں کو اپنے صحت وتوانائی بحال رکھتے ہوئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنا ہونگے اور تماشائی عوام کو بہتر شغل تماشہ پیش کر کے ذہنی امراض کا خاتمہ کرنے میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز چترپڑی کے مقام پر بین اضلاعی بازو گیری کے شاندار مقابلوں کی کامیابی کا سہرا راجہ غلام مرتضےٰ اور پہلوان حاجی راجہ جمشید خان کے سر ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق احمد نے سرکاری سطح پر آئندہ موسم گرما کے آغاز پر بازو گیری کے مقابلوں کا جو اعلان کیا ہے وہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایات تھیں انہوں نے روایتی کھیلوں کی سرپرستی کرنے پہلوانوں کی عزت افزائی اور عوام کو بہترین کھیل پیش کرنے کے لئے احکام جاری کئے ہیں ہم آئندہ بلدیاتی اداروں کے سالانہ میزانیہ میں سپورٹس کے فروغ کے لئے فنڈز مختص کریں گے۔

اس موقع پر آزاد کشمیر میں بازو گیری کے چوٹی کے پہلوانوں کا ذکر کرتے ہوئے کے۔ڈی چوہدری نے کہاکہ راجہ الف دین خان مرحوم، پہلوان نبی بخش مرحوم آف چھتروہ، پہلوان عبدالخالق خان مرحوم ڈھانگری، پہلوان لطیف نائی مرحوم آف کھوئیرٹہ، پہلوان حاجی محمد مالک آف ٹھارہ حال یوکے ،پہلوان اعظم حال امریکہ ،پہلوان راجہ جمشید خان آف بوتھی پہلوان صدیق نے میلوں ٹھیلوں میں بڑا نام پیدا کیا ہے۔

راجہ غلام مرتضےٰ آف سیب راجگان بازوگیری کے مقابلوں کا اہتمام کرنے کے لئے برطانیہ سے بطور خاص وطن واپس آتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر ملک نواز بڑے اخلاص سے ایسی دیسی کھیلوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ کے۔ڈی چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نامور پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کئے جانے چاہیں اور محکمہ سپورٹس کواس سلسلہ میں تحریک ہونی چاہیے کہ وہ بازو گیری ،کبڈی کے سالانہ مقابلے ضلعی صدر مقامات پر کروائے بالخصوص میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں سالانہ شیڈول ہونا چاہیے۔ غلام رسول عوامی نے کہاکہ وہ بہت جلد بازو گیری کے فروغ کیلئے نمائندہ پہلوانوں اور ایسے کلبوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کر کے حکومت کو باضابطہ تجاویز پیش کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی