ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک ٹاؤنز میں انڈور ،آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے‘ صوبائی وزیر قانون و بلدیات کی ہدایت ، راولپنڈی ،قصور،ننکانہ ،اوکاڑہ او رلاہور میں ایم این سی ایچ ویک10نومبر تک موخر،سٹاف انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں میں حصہ لے گا، ریلوے حدود میں صفائی ،ڈینگی سپاٹس ختم کرنے کیلئے ریلوے افسران کو سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں شر کت کی ہدایت، تمام محکمے 3نومبر کو یوم انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ‘ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 31 اکتوبر 2013 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31اکتوبر 2013ء) وزیر قانون و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری محکمے 3نومبر کو یوم انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تا کہ ڈینگی سے بچاؤ اور اس مچھر کی افزائش کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جاسکے‘ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک ٹاؤنز میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کے روز یہاں سینٹرل رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو،وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں ،لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،متعلقہ سرکاری محکموں کے سیکرٹریز،آئی جی پنجاب،کمشنر و ڈی سی او لاہور،محکمہ صحت کے افسران،میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئر مین ڈاکٹر عمر سیف،سپیشل برانچ کے ڈی آئی جی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تمام اعلی افسران نے صوبے خصوصا لاہور، راولپنڈی اور شیخوپورہ میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ راولپنڈی ،لاہور ،قصور ،ننکانہ اور اوکاڑہ میں ایم این سی ایچ ویک کو 10نومبر تک موخر کر کے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کو انڈور ڈینگی سرویلنس و دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے شفٹ کیا جا رہا۔

مزید براں امتحانات سے فارغ ہونے والی 500سے زائد نرسنگ طالبات کی خدمات بھی مختلف ٹاؤنز میں گھر گھر ڈینگی سرویلنس کیلئے 3نومبر کوفراہم کر دی جائیں گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ زراعت نے لاہور اور راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے 20ماہرین حشرات کی خدمات محکمہ صحت کے سپرد کر دی ہیں۔اجلاس میں کمشنر لاہور نے 3نومبر کو یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے مرتب کردہ ایکشن پلان کے بارے بریفننگ دی ۔

اجلاس میں یہ بات مشاہدہ میں آئی کہ ریلوے حدود میں کوڑا کرکٹ اور صفائی کے مسائل کافی زیادہ ہیں جو ڈینگی کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔وزیر قانون نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کے متعلقہ افسران کو روزانہ ہونے والی سینٹرل رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مطلع کیا جائے تا کہ مذکورہ مسائل کو حل کرکے لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس ہفتہ میں دو دن منعقد ہوا کریں گے تا کہ فیلڈ ورک زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے ۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کی بھر پور میڈیا کوریج کو یقینی بنایا جائے اور عوامی آگاہی کیلئے تشہیری مہم کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ 3نومبر کو اینٹی ڈینگی ڈے میں بھر پور حصہ لیں ۔ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے بتایا کہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے اور 10دن کے بعد ڈینگی کیسز میں بھی کمی واقع ہو جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو