- Home
- Health
- Health News
- ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے پر بھرپور توجہ اور مرض کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات ..
ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے پر بھرپور توجہ اور مرض کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،محمد شہباز شریف ،حکومتی اداروں کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کیساتھ ساتھ شہری خودبھی اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں ،ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کا جذبہ اور کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعلی پنجاب
اتوار 3 نومبر 2013 22:39
(جاری ہے)
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور ہسپتالوں کا عملہ ڈینگی کے خصوصی وارڈز میں ہمہ وقت خدمات کیلئے سرگرم عمل ہے ․ انہو ں نے کہا کہ ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور سرکاری محکموں کیساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی اور اس جان لیوا مرض کے سدباب کیلئے کی جانے والی کوششوں میں شریک کیا جا رہا ہے ․ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ تمام شہری مشترکہ کوششوں سے اس مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے اور ڈینگی پر مکمل کنٹرول تک یہ کوششیں اسی طرح جاری رہیں گی ۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف ہولی فیملی ہسپتال کے دورے کے موقع پر زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کے پاس گئے اور فردا فردا ان سے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ․ زیر علاج مریضوں نے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا او رحکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب کی گئی ڈینگی کے علاج کی بہترین سہولیات پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ․ محمد شہباز شریف نے ہولی فیملی ہسپتال کی طرف سے علاج کے دوران ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی مریضوں سے استفسار کیا ․ جنہوں نے بتایا کہ انہیں ہر قسم کی ادویات مفت مہیا ہو رہی ہیں․ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈینگی ایک قابل علاج مرض ہے او راسی نقطہ نظرکے تحت حکومت کی طرف سے گزشتہ سال کی طرح ہسپتالوں میں ڈینگی کے خصوصی وارڈز قائم کر کے مریضوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی ہے ․ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ․ تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر کے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ علاج , احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور صحت و صفائی کی صوتحال بہتر بنانے پر اولین توجہ دی جائے اور اس حکمت عملی کی وجہ سے جس تیزی سے ڈینگی کا حملہ ہوا اس پر کم سے کم وقت میں قابو پانے میں مدد ملی ․ وزیر اعلی نے ڈینگی کے علاج پر مامود ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کے اراکین سے بھی بات چیت کی اور ان کے جذبے کی تعریف کی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض صحتیاب ہو کر واپس جا چکے ہیں ․ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب احسن اقبال نے وزیر اعلی پنجاب کو راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے لیئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عوامی نمائندوں کی معاونت , ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے تعاون سے ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ․ پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر محمد عمر نے ہولی فیملی اور راولپنڈی کے دیگر ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر