وزیر صحت نے پنجاب میں ماں بچہ کی صحت کاہفتہ منانے کا افتتاح کر دیا ،صوبے کے 31اضلاع میں 4تا 9نومبر ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا،پانچ اضلاع لاہور،راولپنڈی ،قصور ،ننکانہ اور شیخوپورہ میں یہ ہفتہ 10نومبر سے شروع ہو گا ،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ”صحت مند پنجاب“ کو عملی شکل دی جا رہی ہے ‘ خلیل طاہر سندھو کی گفتگو

پیر 4 نومبر 2013 23:07

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2013ء) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی صحت کے مسائل حل کئے بغیر صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں، حاملہ خواتین اور بچوں کو صحت مند رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور متوازن غذا کی یکساں اہمیت ہے جس کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے صوبے میں ماں بچہ کی صحت کاہفتہ منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں پنجاب کے 31اضلاع میں ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ منانے کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے پراونشل کو آرڈینٹر ڈاکٹر جاوید عمر،یونیسف کے ڈاکٹر طاہر منظور،یو این ایف پی اے کے ڈاکٹر جمیل چوہدری ،ایم ایس یکی گیٹ ہسپتال ڈاکٹر شفقت علی اور دیگر سینئر ڈاکٹرز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خلیل طاہر سندھو نے عوامی آگاہی کیلئے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا ۔بعد ازاں وزیر صحت نے ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ منانے کے بارے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی وجہ سے لاہور ،راولپنڈی ،قصور ،ننکانہ اور شیخوپورہ میں ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ 10نومبر تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ یہ ہفتہ منانے کامقصد حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کی خصوصی دیکھ بھال اور ان کی صحت کے مسائل بارے عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنا ہے تا کہ پاکستان میں حاملہ عورتوں ،بچوں اور نوزائیدہ کی شرح اموات میں کمی کی جا سکے جو اس وقت بہت زیادہ ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انٹرنیشنل پارٹنرز ہماری مدد کر رہے ہیں ۔ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ منانے میں 48ہزار ہیلتھ ورکرز اور 5ہزار کمیونٹی ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر صحت کا پیغام پہنچانے کے علاوہ 2سال سے 5سال تک کی عمر کے 60لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی گولیاں کھلائیں گے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر پمفلٹس تقسیم کرنے کے علاوہ 10لاکھ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے ،متواز ن کھانے اور طبی معائنہ ماہر زچگی سے کرانے کی تاکید کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ سات اضلاع میں 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی کمی کا شکار افراد کی سکریننگ بھی کی جائے گی علاوہ ازیں سرگودھا ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی کچی آبادیوں میں یہ ہفتہ خصوصی طور پر منایا جائے گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی