رکن صوبائی اسمبلی چوہدری یاسین سوہل کی والٹن میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ٹیموں کے ہمراہ کارروائی ،نجی رہائش گاہوں کے خراب نکاسی آب سے ڈینگی کے خدشہ پر مالکان کو سخت وارننگ جاری ،ڈینگی کے خاتمے کیلئے لوگوں میں آگاہی کے علاوہ تمام محکمے مشترکہ کوششوں کومزیدمربوط بنائیں، یاسین سوہل

بدھ 6 نومبر 2013 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈینگی ایمر جنسی رسپانس کمیٹی چوہدری محمد یاسین سوہل نے کینٹ کے علا قوں میں ڈینگی تدارک سرگرمیوں اور آگاہی مہم کا جائزہ لینے کے لیے مدینہ کالونی والٹن ودیگر مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی کے ریڈ الرٹ اور ہائی رسک ایریاز میں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا کی نشاندہی والے پوائنٹس پر آئی آر ایس اور فوگنگ سپرے کروایا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر افضل خان ، ٹی ایم اے کا عملہ ،مقامی نمائندے، محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری یاسین سوہل نے بعض مقامات پرگھروں میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پانی کھڑا دیکھ کر رہائشی مالکان کو وارننگ دی کہ وہ فوری طور پر پانی کے پائپ اور سیوریج کے نظام کو درست کروائیں ورنہ ان کے چالان کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی یونین کونسل نمبر 6میں مدینہ کالونی کے علاوہ، شمع کالونی ، اکرم آباد، عثمان کالونی، و دیگر علاقوں میں گھر گھر جا کر لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا اور پمفلٹس تقسیم کئے۔چوہدری یاسین کے ساتھ ان علاقوں میں ڈینگی تدارک کارروائی کی اس ٹیم میں چلڈرن ہسپتال کی60نرسوں، 48لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ ،23سپرے مین، 11سی ڈی سپروائزر، 2انوائرمنٹ انسپکٹرز اور ٹی ایم اے کا عملہ بھی شامل تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی