تارکین وطن نے دیار غیر میں رہ کر ملک وملت کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دیں‘چوہدری مالک، تعلیم صحت اور انسانوں کی فلاح وبہبود سمیت زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تارکین وطن کا کردار ناقابل فراموش ہے

جمعہ 8 نومبر 2013 17:09

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8نومبر 2013ء) تارکین وطن نے دیار غیر میں رہ کر ملک وملت کیلئے بے مثال اور عظیم خدمات سرانجام دیں ہیں پاکستان کی خوشحالی اور معیشت کی مضبوطی کیلئے تارکین وطن سالانہ پندرہ ارب ڈالر اندرون ملک بھیجتے ہیں جب بھی ملک میں قدرتی آفت یا مشکل گھڑی آئی تارکین وطن نے دل کھو ل کر اپنے ہم وطنوں کی مدد کی۔ تعلیم صحت اور انسانوں کی فلاح وبہبود سمیت زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تارکین وطن کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

ان خیالات کا اظہار نارتھ زون بریڈ فورڈ پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری مالک نے فرینڈز آف میرپور کے صدرسابق چیئرمین ادارہ ترقیات چوہدری محمد صدیق کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروقار تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان کے فرزند یاسر سلطان کے علاوہ پیپلزپارٹی مڈلینڈ برطانیہ کے صدر چوہدری خادم حسین، نائب صدر مڈلینڈ پیپلزپارٹی برطانیہ چوہدری زراعت سمیت دیگر مقررین نے کیا۔

(جاری ہے)

سٹیج سیکرٹری کے فرائض فرینڈز آف میرپور کے سیکرٹری جنرل سردار شفیق خان نے سرانجام دیئے اس پروقار تقریب میں اوورسیز کشمیریوں کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہائی ویکمب برطانیہ کے سابق لارڈ میئر چوہدری لیاقت ،چوہدری عبداللہ، چوہدری لیاقت آف برمھنگم ،چوہدری سجاول،سابق صدرچیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال، سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری ایوب ،سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری منشاء ،سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری امجد، چوہدری بلال رفیق، سی یو جے آزاد کشمیر کے مرکزی صدر محمدرمضان چغتائی، سابق صدر پریس کلب ارشد بٹ، سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب مرزا سجاد جرال، سینئر صحافیوں شہزادہ اقبال، فرخ ڈار، شجاع عزیز جرال، انجمن تاجران کے سابق صدر ملک طاہر، چوہدری فرید، چوہدری منگا، سابق کونسلر چوہدری ریاست، چوہدری غالب، چوہدری عمران رفیق، باؤ طارق سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری مالک نے کہا کہ فرینڈز آف میرپور نے تارکین وطن اور ہم وطنوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ فرینڈز آف میرپور نے دیار غیر میں بسنے والے کشمیریوں اور یہاں بسنے والے ہمارے بھائیوں کے رشتے کو مضبوط بنانے میں انتھک محنت کی ہے تاکہ آئندہ آنیوالی نسلیں اپنے ملک سے کٹ کر نہ رہ جائیں اور ان کو مضبوط رسی میں پرویا جا سکے۔

چوہدری مالک نے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ میرپور میں تارکین وطن فرینڈز آف میرپور کے تعاون سے برن یونٹ قائم کرینگے۔ جس کے لئے اراضی حاصل کر لی گئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تقریب چوہدری صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے دیار غیر میں محنت ومشقت کر کے ہمیں تکلیفوں ومشقتوں سے نجات دلائی تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں یاسر سلطان نے کہاکہ تارکین وطن قائد کشمیر بیرسٹرسلطان کے دست وبازو ہیں آج بیرسٹر سلطان کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد سے مسئلہ کشمیر عالمی دنیا میں فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ آج یورپ اور برطانیہ کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کی جو گونج ہے وہ بیرسٹرسلطان کے مرہون منت ہے تارکین وطن نے بے لوث انداز میں بیرسٹرسلطان کا ساتھ دیا ۔

یاسرسلطان نے کہاکہ تارکین وطن اور اہل وطن بہتر کوآرڈینشن کے ذریعے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی مڈ لینڈ برطانیہ کے صدر چوہدری خادم نے کہاکہ پاکستان میں عدم استحکام اور ناانصافی کی وجہ سے برطانیہ میں آباد نئی نسل کا ملک سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے ہماری اولادیں جب پاکستان آتی ہیں تو وہ واپسی پر یہاں کے ناروا سلوک کی وجہ سے اچھا تاثر لے کر واپس نہیں جاتیں لہذا تارکین وطن اورآئندہ آنیوالی نسلوں کا ملک سے مضبوط رشتہ استوار کرنے کیلئے پاکستان کے نظام میں بہتر ی لائے جائے۔

پیپلزپارٹی مڈلینڈ کے نائب صدر چوہدری زراععت نے کہاکہ بیرسٹر سلطان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جس طرح اجاگر کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے بیرسٹر سلطان کشمیر کے قومی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں پوری کشمیری قوم اور تارکین وطن کو ان کی قیادت پر اور کشمیر کے حوالے سے انکی خدمات پر فخر ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی