حکومت ضلع شیخوپورہ اور خصوصاً تحصیل فیروز والہ کو ڈینگی وائرس کے حملہ سے بچاؤ کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریگی‘ صوبائی وزیر زراعت ،کوئی مہم عوام کے تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتی اس لئے عوام بھی بھر پور تعاون کریں‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

پیر 11 نومبر 2013 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر 2013ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلع شیخوپورہ اور خصوصاً تحصیل فیروز والہ کو ڈینگی وائرس کے حملہ سے بچاؤ کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن فیروز والہ میں ڈینگی تدارک مہم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس میں کہی۔

ایڈ وائزر وزیر اعلی ٰپنجاب محمد منشاء اللہ بٹ ،ڈی سی او عرفان نواز میمن ،اسسٹنٹ کمشنر راشد ارشادحسین ، ملیحہ رشید ،رائے نعیم اللہ بھٹی ،ٹی ایم او زعنایت سندھو،محمود تمنا ،ایم پی اے پیر اشرف رسول اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹرفرخ جاوید نے کہا کہ لاہور کی قربت ہونے کے باعث ضلع شیخوپورہ کو عمومی طور پر اور اسکی تحصیل کو خصوصی طور پر صوبائی حکومت نے ڈینگی سے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ہائی رسک قرار دیا اور اس تحصیل کو لاہور کے ٹاؤن کے مساوی سہولیات اور وسائل فراہم کئے گئے ہیں تا کہ ڈینگی کا موثر کنٹرول ممکن ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردی کے بڑھنے سے ڈینگی مچھر گھروں میں داخل ہو چکا ہے اس لئے ڈینگی ٹیمیں گھروں میں سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مہم عوام کے تعاون کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتی اس لئے عوام بھی بھر پور تعاون کریں ۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ سرکاری ملازمین مذہبی ،قومی اور اخلاقی فریضہ سمجھ کر کام کریں کیونکہ شائد انکی محنت سے کسی کی جان بچ جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا یہ بات خوش آئند ہے کہ ابھی ضلع میں ڈینگی وائرس کنٹرول میں ہے تا ہم اگلے 20دن بہت اہم ہیں ۔ڈی سی او عرفان نواز میمن نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں 625ٹیمیں کام کر رہی ہیں ،محکمہ صحت، ریونیو ،ماحولیات ، ایگریکلچر ،سوشل ویلفئر اور لیبر اس مہم کو انتہائی موثر انداز سے چلا رہے ہیں۔ ٹیموں نے 1000سے زائد جگہوں پر لاروا تلاش کیا ، 112تالابوں میں 115400مچھلیاں ڈالی ہیں اورکیمیکل ،مکینیکل اور بائیو لوجیکل طریقوں سے ڈینگی کی تلفی کا عمل جاری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی