سرکاری و غیر سرکاری اداروں او ر عوام کے باہمی تعاون سے ڈینگی پر قابو پانے میں کافی مدد ملی ہے‘ ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک ` این جی اوز کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے ،ان کیلئے ٹاسک مقرر کئے جائیں‘ عامر علی چشتی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 نومبر 2013 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2013ء) ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک عامر علی چشتی نے کہا ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں او ر عوام کے باہمی تعاون سے ڈینگی پر قابو پانے میں کافی مدد ملی ہے ‘ ڈینگی سے نجات کے لئے تمام اداروں کے فعال کردار سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کے دفتر میں انسداد ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی عزیز بھٹی ٹاؤن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

ایم پی اے ملک وحید ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیلہ فاروق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور یونین کونسلوں کے کو آرڈینیٹر ز اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی سیکرٹری عامر علی نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں سرکاری وغیر سرکاری ادارے عوامی شعور و آگاہی کی کاوشوں میں مزید تیزی لائیں اور تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی پیریڈز ،لیکچرز اور سیمینارز کے باقاعدہ انعقاد سمیت یونین کونسلوں میں واٹر ٹینکوں ،ٹیو ب ویلوں کی لیکج اور دیگر حفاظتی اقدامات پر کڑی نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے اور ان کیلئے ٹاسک مقرر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی گندگی نظر آئے بلاتاخیر صفائی ستھرائی کا انتظام کرایا جائے اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ ڈینگی پر قابو پاتے ہوئے صحت مند ماحول کے قیام میں ہر شخص اپنا بھر پورکردار جاری رکھے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نہیم نے بتایا کہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے 13افراد ڈینگی کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم محکمہ صحت اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو با طریق احسن پوری کرنے میں دن رات کوشاں ہے ۔اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ ،ہائر ایجوکیشن،سکول ایجوکیشن،واسا ،ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی