خیبر ایجنسی؛ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے 11 اساتذہ اغوا

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء)خیبر ایجنسی کے ایک نجی اسکول سے دہشتگردوں نے 11 استاتذہ کو اغوا کرلیا ۔ اساتذہ نے حالیہ پولیو مہم کے دوران اسکول کے طلبا کو پولیو کے قطرے پلائے تھے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ سے دہشتگردوں نے نجی اسکول کے 11 استاتذہ کو اغوا کرلیا ہے دہشت گردوں نے اساتذہ کو اس لئے اغوا کیا انھوں نے حالیہ انسداد پولیو مہم میں اپنے اسکول کے طلبا کو پولیو کے قطرے پلائے تھے جس کی وجہ سے ان تمام اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے اغوا ہونے والے تمام اساتذہ کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔

Your Thoughts and Comments