وزیراعلیٰ سے سماجی شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی این جی او اکیومن فنڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات،نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کیلئے پنجاب روزگار بینک کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے، محمد شہبازشریف،پنجاب حکومت سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، کم وسیلہ طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں،توانائی، ہاؤسنگ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مزید بہتری کیلئے اکیومن فنڈ کے بین الاقوامی تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ نے صوبے میں سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے انتہائی متاثرکن اقدامات کئے ہیں‘ جیکولین نووگریٹزکی ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 23 نومبر 2013 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سماجی شعبے میں کام کرنے والی بین الاقوامی این جی او اکیومن فنڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکولین نووگریٹز نے ملاقات کی جس کے دوران پنجاب حکومت اور اکیومن فنڈ کے مابین سماجی شعبے میں بہتری لانے کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔

کم وسیلہ طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جامع اور انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ صحت، توانائی، تعلیم اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 ارب روپے سے ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا پروگرام کامیابی سے چلا رہی ہے جس سے 50 ہزار سے زائد ہونہار اور کم وسیلہ طلبا و طالبات کے تعلیمی اخراجات ادا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرضہ سکیم بھی شروع کی ہے جس سے2 لاکھ سے زائد نوجوان مستفید ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں اورایسے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد سے زائد ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں پنجاب روزگار بینک کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے جس کے ذریعے نوجوانو ں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بھی ٹھوس حکمت عملی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ پنجاب میں ٹیوب ویلوں کو بائیوگیس سے چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس ضمن میں جرمن کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے سولر ہوم سلوشن متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اکیومن فنڈ کے بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں اشتراک کار کے ذریعے توانائی، ہاؤسنگ، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔

اکیومن فنڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکولین نووگریٹز نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکیومن فنڈ پنجاب حکومت کے ساتھ سماجی شعبے کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے انتہائی متاثر کن اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر پاکستان اکیومن فنڈ فرخ خان، سیکرٹری خزانہ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب اور وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سید مراتب علی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی