بند کریں
صحت صحت کی خبریںسردی کی شدت میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ ہے ‘ اراکین صوبائی اسمبلی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/11/2013 - 12:47:29 وقت اشاعت: 29/11/2013 - 12:46:04 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 20:41:28 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 20:41:28 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 20:05:14 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 19:39:14 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 16:24:12 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 13:42:11 وقت اشاعت: 27/11/2013 - 23:15:17 وقت اشاعت: 27/11/2013 - 23:09:36 وقت اشاعت: 27/11/2013 - 23:08:32

سردی کی شدت میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ ہے ‘ اراکین صوبائی اسمبلی ،اینٹی ڈینگی ٹیمیں اور محکمے لاروا تلف کر نے کی کاروائیاں مزید تیز کر دیں ‘ یاسین سوہل/لبنی فیصل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2013ء)راکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور لبنی فیصل نے اینٹی ڈینگی ٹیموں اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کی کارروائیوں کے باوجود سردی کی شدت میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر کینٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں ڈینگی تدارک سرگرمیوں کو مزید تیزکیا جائے۔

انہوں نے یہ بات ڈینگی رسپانس کمیٹی کینٹ و کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ،سی ایم ایچ لاہور کے بریگیڈر مقبول،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل،اے سی کینٹ نبیلہ عرفان،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔چوہدری یاسین سوہل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی اثرات کیوجہ سے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے حوالے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔

انہوں نے اینٹی ڈینگی فورس کی کاروائیوں کو بلا ناغہ جاری رکھنے اور لاروا پائے جانے والے ہائی رسک مقامات پر ٹارگٹڈ فوگنگ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ڈینگی کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے ہر فرد کو ڈینگی کے خلاف اس جنگ میں اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا اور متحرک ہوناہوگا۔

ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ،والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور کینٹ کے تمام علاقوں میں انڈوسرویلنس پر زیادہ زور دیا جائے ۔اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایم پی اے لبنی فیصل نے شوکت ٹاؤن ڈسپنری سے ٹیموں کو روانہ کیا اور 49گھروں میں ٹارگٹڈ فوگنگ کے علاوہ شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کروائے۔ اس سلسلے میں 4ماربل فیکٹریوں کو صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹسز بھی جاری کئے گئے اور انہیں صفائی کے حوالے سے مزید فعال ہونے کی ہدایات جاری کیں۔
28/11/2013 - 19:39:14 :وقت اشاعت