وزیراعظم نوازشریف کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29نومبر 2013ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو پرانی قیمتوں پر ہی تمام دوائیں ملنی چاہیئں، انہوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے روزمرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جب کہ یہ وہ دوائیں ہیں جن کی قیمتوں میں2001 سے آج تک اضافہ نہیں کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments