احتجاجی جلسہ ،جلوس یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،الطاف حسین،حکومت، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اپنے نعروں میں سچی ہیں تو امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں،جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے ان جماعتوں کے رہنماء تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں،شمالی وزیرستان ڈرون حملے پر قائدمتحدہ کا اظہار مذمت

جمعہ 29 نومبر 2013 20:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور دیگر انتہاء پسند مذہبی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اپنے بیانات میں باربار یہ کہہ چکا ہوں کہ احتجاجی جلسہ اور جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ اب اگر یہ جماعتیں جلسے جلوس کے ذریعہ ڈرون حملے بندکرانا چاہتی ہیں ،واقعی اپنے نعروں میں سچی ہیں اورپاکستان کے معصوم عوام کو بے وقوف بناکر ان کے جذبات سے نہیں کھیلتیں تو ان جماعتوں کے رہنماوٴں کا فرض ہے کہ وہ آج کسی بھی وقت امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں اور جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہاکہ بہت سے لوگ یہ بہانہ بناسکتے ہیں کہ اتنی رات گئے بیان کیسے جاری ہوسکتا ہے تو جب قومیں حالت جنگ میں ہوں تو پھر صبح شام اور رات دن سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وطن کی حفاظت کیلئے ہرلمحہ بیداراورچوکس رہنا پڑتا ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ اگر یہ رہنماء امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال نہیں کرتے تو پھر میں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ قوم کے جذبات سے ہرگز نہ کھیلیں اور ملک کے نظم ونسق کو خراب سے خراب تر نہ کریں اور خدارا !! پاکستان پر رحم کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ان جماعتوں کے رہنماء امریکن ایمبیسی پر تادم مرگ بھوک ہڑتال نہیں کرسکتے توپھر وہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی