سید علی گیلانی کو دوبارہ گھر میں نظربند کیا جانا غیر قانونی ہے، حریت کانفرنس،عوامی جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد دیکھ کر حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، زمین پاؤں کے نیچے سے کھسکتی نظر آرہی ہے، ایاز اکبر،ہزاروں کی تعداد میں عوام کی جلسوں میں شرکت سے ثابت ہوگیا قوم کو حریت قیادت پر اعتماد اور بھروسہ ہے،صورتحال سے سرینگر سے دہلی تک حکمران پریشان، سیاسی پنڈتوں کے اندازے بھی غلط ثابت ہوگئے ہیں، بیان

ہفتہ 7 دسمبر 2013 15:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 دسمبر 2013ء) حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کو دوبارہ گھر میں نظربند کئے جانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد دیکھ کر حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں انہیں اب زمین اپنے پاؤں کے نیچے سے کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ایک بیان میں حریت ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری عوام نے جلسوں میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ وہ ہی ان کی امنگوں اور آرزوؤں کے صحیح ترجمان ہیں اور پوری قوم کو ان کی قیادت پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال نے سرینگر سے دہلی تک حکمرانوں کو پریشانی میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سیاسی پنڈتوں کے اندازوں کو بھی غلط ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوپور، شوپیان، کپواڑہ اور پلوامہ کے جلسوں میں لوگوں نے جدوجہد آزادی کے حق میں جو واضح فیصلہ سنادیا، اس نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کرایا کہ 2010 ء کے بعد سے لوگوں کو محض فوج اور پولیس کے بندوق کے ذریعے سے خاموش رہنے پر مجبور کردیا گیا تھا اور عمر عبداللہ اور دوسرے کٹھ پتلی حکمران اس جبری خاموشی کو امن کا نام دیکر پھولے نہیں سماتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ علی گیلانی ایک مقبول عوامی لیڈر ہیں اور وہ زورزبردستی کے بجائے سیاسی سطح پر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، البتہ دہلی والے ان کے حاشیہ بردار تمام تر جمہوری دعووں کے باوجود زورزبردستی میں یقین رکھتے ہیں اور وہ ان کا سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کے بجائے ریاستی پاور کا استعمال کرکے اپنی بزدلی کا ثبوت فراہم کررہے ہیں۔ حریت ترجمان نے مزید کہا کہ علی گیلانی کی دوبارہ نظربندی کا ویسے بھی کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ریاست میں آئین اور قانون کی کوئی عملداری موجود نہیں ہے اور یہاں مارشل لا جیسی صورتحال ہے جس میں لوگوں کی امنگوں اور آرزووں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی