راولپنڈی مظفرآباد ریلوے کا منصوبہ خوش آئند ہے ،خطے کی تقدیر بدل جائیگی، محمد طاہر کھوکھر،وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے دوران کئے گئے اعلانات سے آزاد خطے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،شہباز شریف نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے، آزادکشمیر میں بھی پنجاب کی طرز پر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے سرگرم ہیں،راولپنڈی مظفرآباد ریلوے لائن منصوبے سے خطہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ، سیاحت ، انڈسٹری کا شعبہ ترقی کریگا ، عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آئیگی، وزیرٹرانسپورٹ آزادکشمیر

ہفتہ 7 دسمبر 2013 15:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 دسمبر 2013ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیرٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھرنے کہا ہے راولپنڈی مظفرآباد ریلوے کا منصوبہ خوش آئند ہے اس سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی، وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے دوران کئے گئے اعلانات سے آزاد خطے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہوں نے بحیثیت وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے تعمیر و ترقی کے ویژن اور انقلابی اقدامات کو سراہاخصوصا پنجاب میں ٹرانسپورٹ ‘ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں انہوں نے انقلابی اقدامات کئے - ہم آزادکشمیر میں بھی پنجاب کی طرز پر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے سرگرم ہیں - انہوں نے راولپنڈی مظفرآباد ریلوے لائن کے منصوبہ تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف آزادخطہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گابلکہ سیاحت اور انڈسٹری کا شعبہ بھی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر ہو گی کاروباری حضرات کو بھی فائدہ ہو گا یہ منصوبہ یقینا آزاد خطہ کی تقدیر بدل دے گا اور تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی - طاہرکھوکھر نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی ترک کر کے اب ہم سب کو ملک کودرپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کرنا ہو گی کہ کس طرح غربت ‘ مہنگائی ‘ جہالت اور بے روزگاری جیسے مسائل کا مقابلہ کرنا ہے عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ دوسری جانب طبقہ امراء جو کہ کل آبادی کا 2فیصد بھی نہیں عیاشیاں کررہا ہے ان کی دولت اور جائیدادوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہمیں مل جل کر معاشی ناہمواریوں کے خاتمہ کیلئے جدوجہدکرنا ہوگی -انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اقدامات خوش آئند ہیں انہوں نے دوران دورہ مطالبہ کیا تھا کہ آزادکشمیر کو بجائے امداد کے صنعتی ترقی کیلئے پیکیج دیاجائے اگرتاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی شرح سود 6 فیصد مقرر کر دی جائے تو بیرون ملک مقیم ہزاروں کشمیری یہاں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ٹورازم ‘ ٹرانسپورٹ اور انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے آزادکشمیر میں روزگار کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوسکتے ہیں جس سے خطہ سے غربت اور بیروزگاری کاخاتمہ ہو جائے اور ٹیکسز کی آمدن سے حکومت بھی خود کفیل ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خراب اور ناقص سڑکوں کے باعث عوام اور ٹرانسپورٹر مسائل کاشکار ہیں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے نتائج جلد برآمد ہوں گے -انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام تر وسائل عوام کی ترقی اور خوشحالی پر صرف کر رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی