بند کریں
صحت صحت کی خبریںسیب کا استعمال دل کی بیماریوں ،گھبراہٹ، خفقان اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے انتہائی مفید ہے‘ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/12/2013 - 19:48:39 وقت اشاعت: 10/12/2013 - 17:30:48 وقت اشاعت: 10/12/2013 - 17:29:36 وقت اشاعت: 10/12/2013 - 16:02:25 وقت اشاعت: 10/12/2013 - 15:37:43 وقت اشاعت: 10/12/2013 - 14:02:42 وقت اشاعت: 10/12/2013 - 13:12:46 وقت اشاعت: 09/12/2013 - 19:30:35 وقت اشاعت: 09/12/2013 - 17:33:24 وقت اشاعت: 09/12/2013 - 17:31:06 وقت اشاعت: 09/12/2013 - 16:48:51

سیب کا استعمال دل کی بیماریوں ،گھبراہٹ، خفقان اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے انتہائی مفید ہے‘ حکماء

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر 2013ء) خشک سرد تاثیر کا حامل سیب ہر دلعزیز اورلذیز پھل ہے۔ اسکی خوبیوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند سا ل قبل امریکہ میں ماہرین غذائیت کے اجلاس میں متفقہ طور پر سیب کو تمام پھلوں کا سردار قرار دیا گیا تھا، سیب کو چھلکا اُتار کر کھاناایک فاش غلطی ہے،تازہ ترین تحقیقات اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا ہے کہ اس پھل کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی بڑی مقدار چھپی ہوئی ہے جو کہ چھلکا اُتارنے سے عموماََ ضائع ہو جاتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے تاکہ آپ اسکے اکسیری فوائد سے پور ی طرح مستفید ہو سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم غلام فرید میر، حکیم ثناء اللہ حلاج، حکیم سید عمران فیاض نے انقلاب طبی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیب کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حکماء نے کہا کہ سیب کھانے سے جسم میں پھرتی اور چستی آ جاتی ہے کیونکہ یہ معدے میں جا کر قوت ہضم کو تقویت دیتا ہے۔

معدے اور جگر کے فعل کو تیز کرتا ہے جس سے خون کی پیدائش کا عمل بڑھ جاتا ہے، سیب میں فاسفورس کی مقدار سب سے زیادہ ہے اور یہ مقوی دماغ بلکہ دماغ کا کام کرنیوالوں کیلئے نعمت خُداوندی بھی ہے، اس میں فولاد کے اجزاء بھی شامل ہیں،اس لیئے اس کا استعمال خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور چہرے کو سرخ اور شاداب بنا دیتا ہے۔ اسکے علاوہ جسم کو مضبوطی اور توانائی کے خزانے بھی میسر آتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سیب دل کو تقویت بخشتا ہے۔ یہ اصول ماضی سے مسلم چلا آ رہا ہے۔ اس لئے گھبراہٹ، خفقان، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں اسکا استعمال سود مند ہوتا ہے۔
10/12/2013 - 14:02:42 :وقت اشاعت