پنجاب کے 19اضلاع کورونا فری ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا، یاسمین راشد

مقامی قیادت کی محنت کی وجہ سے سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے کیسز کم جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں: وزیر صحت

جمعرات 30 جولائی 2020 14:49

پنجاب کے 19اضلاع کورونا فری ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا، یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں بائیوسیفٹی لیول تھری لیبارٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیرعثمان ڈار ، عمرڈار، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت نے لیول تھری لیبارٹری کے افتتاح کے بعد دعا کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے 19اضلاع کورونا فری ہوگئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا۔صوبے میں بتدریج کورونا کیس کم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی محنت کی وجہ سے آج سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے کیسز کم جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

آج خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں بین الاقوامی معیار کی بی ایس ایل لیول تھری لیب کا افتتاح کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ لیب کے افتتاح کے بعدسیالکوٹ کی عوام کوتشخیصی ٹیسٹوں کیلئے کسی دوسری لیب پر انحصار نہیں کرنا ہوگا۔سیالکوٹ میں 200بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے۔اگلے ڈیڑھ ماہ بعد مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی گرائونڈ بریکنگ کی جائے گی۔

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سیالکوٹ ساڑھے چار ارب روپے کا منصوبہ ہے۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے پہلے فیز کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات میں صحت کے شعبہ میں بہتری سرفہرست ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔

اسی ویژن کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں سات سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر کا آغازرواںسال میں ہو جائے گا۔لاہور اور میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوںکی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے بہت بڑی معاونت سامنے آ رہی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال جان بوجھ کرنظرانداز کئے جانے والے اضلاع میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال راجن پور، بہاولپور، لیہ، اٹک، میانوالی، سیالکوٹ اور لاہور میں بنائے جا رہے ہیں۔ان اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ بہت ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوںمیں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولت فراہم کرنا ہمارا خواب ہے۔صوبائی وزیر نے سیالکوٹ کی عوام کو صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیدا کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی